حکومت یا اپوزیشن؟ سینیٹ الیکشن کس کیساتھ ملکر لڑنا ہے؟ ایم کیو ایم نے بڑا سرپرائز دیدیا

کراچی(پی این آئی) ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی کی پیشکش مسترد کردی ہے، سینیٹ انتخاب پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے ساتھ مل کرلڑیں گے، پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا سندھ کے عوام معاف نہیں کریں گے۔ ذرائع ایم کیوایم کے مطابق پاکستان متحدہ قومی موومنٹ نے پیپلزپارٹی کی سینیٹ الیکشن میں سپورٹ کے حوالے سے

پیشکش کا جواب دے دیا ہے۔سینیٹ انتخاب پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے ساتھ مل کرلڑیں گے۔نوکریاں اور مردم شماری میں گنتی پوری ہونا ہمارا حق ہے۔ خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ایم کیوایم تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی۔خواتین کی نشست پر پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا اندرون سندھ اور شہری حلقوں کے عوام معاف نہیں کریں گے۔ واضح رہے پیپلزپارٹی کے چار رکنی وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا تھا۔ملاقات مں سینٹ انتخابات ملکر لڑنے کی خواہش ظاہر کی گئی تھی۔ اسی طرح وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پیشکش پرایم کیوایم پاکستان کی باہمی مشاورت جاری ہے، ایم کیوایم پاکستان کے دروازے تمام جماعتوں کیلئے کھلے ہیں۔ ایم کیوایم میں تمام فیصلے جمہوری طریقے سے ہوتے ہیں، ایم کیوایم سے بہت ساری جماعتیں مل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم تحریک انصاف کی اہم اتحادی ہے تنظیمی مصروفیات کے باعث ایم کیوایم کے ارکان مصروف تھے ایم کیوایم پی ٹی آئی کے ظہرانے میں مصروفیت کے باعث شریک نہ ہوسکی مصروفیت سے متعلق پی ٹی آئی کو آگاہ کردیا تھا۔ دوسری جانب سینیٹ انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے بھی ایم کیو ایم اراکین سر جوڑ کے بیٹھ گئے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی اور اراکین اسمبلی کا اہم اجلاس ہوا، ایم کیو ایم پاکستان نے تمام ارکان سندھ اسمبلی کو مرکز بہادر آباد طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق پہلی بار منتخب ارکان کو سینیٹ الیکشن کی تربیت دی جائے گی۔ ایم کیو ایم نے اپنے تمام ارکان اسمبلی کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کے تربیتی سیشن میں حصہ نہیں لے رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں