سینیٹ الیکشن، سیاسی سرگرمیاں یکم اور 2 مارچ کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہو جائیں گی

کراچی (آن لائن )صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جناب اعجاز انور چوہان نے سینیٹ کے تمام اُمیدواروں کی توجہ الیکشن ایکٹ 2017کی دفعہ 182کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دفعہ کے تحت تمام سیاسی سرگرمیاں پولنگ سے 48گھنٹے قبل مورخہ یکم مارچ اور 2مارچ کی درمیانی شب 12بجے ختم ہوجائے گی

لہٰذا سینیٹ اُمیدواران اپنی تمام سرگرمیاں آج رات 12بجے کے بعد ترک کردیں اور آج رات 12بجے کے بعد کوئی بھی سیاسی سرگرمی غیر قانونی تصور کی جائے گی، خلاف ورزی کے مرتکب اُمیدواران کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 183 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔ تحریک انصاف حکومت کا بڑا کریڈٹ، ملک میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا، ملکی خزانہ لبالب بھر گیا اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ، ایف بی آر نے اپنے ہدف سے بھی زیادہ ریونیو حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں حاصل کردہ محصولات کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں ، جن میں بتایا گیا ہے کہ مقررہ ہدف کے مقابلے میں106 فیصد اضافہ ہوچکا ہے ، جہاں جولائی تا فروری 2916 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا گیا جو کہ ایف بی آر کے مقرر کردہ ہدف 2898 ارب روپے سے ہے ، جب کہ پچھلے سال اس عرصے کے حاصل نیٹ ریونیو 2570 ارب روپے کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے۔ایف بی آر کے مطابق رواں برس 28 فروری 2021ء تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 26 لاکھ 23 ہزار ہوچکی ہے ، جو کہ پچھلے سال اس عرصہ تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 24

لاکھ 30 ہزار تھی۔بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 8 ماہ میں گراس ریونیوپچھلے سال کے 2823 ارب روپے کے مقابلے میں3068ارب روپے رہا ، یوں رواں مالی سال کے پہلےآٹھ ماہ میں گراس ریونیو میں 9 فیصد اضافہ ہوا جب کہ صرف فروری کے ایک مہنے میں ریونیو نیٹ کولیکشن 343 ارب روپے رہا جب کہ مقرر کردہ ہدف 325 ارب روپے تھا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں 8 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے جب کہ ٹیکس گوشوارں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 49.6 ارب روپے رہا جو پچھلے سال کے اس عرصے میں31 ارب روپے تھا ، مزید یہ کہ رواں مالی سال میں اب تک 152 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے جا چکے ہیں جب کہ ریفنڈز پچھلے سال اس عرصہ میں79 ارب روپے تھے اور اس سال اب تک ریفنڈز کے اجراء میں 97 فیصد اضافہ حاصل کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں