وزیر اعظم عمران خان نے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا، آج کا دن کہاں گزاریں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ الیکشن کے حوالے سے صدارتی ریفرنس پر یہ فیصلہ آ جانے کے بعد کہ سینیٹ الیکن سیکرٹ بیلٹ پر نہیں ہو سکتا، اور جس کے نتیجے میں حکومت کا جاری کردہ آرڈی ننس غیر مؤثر ہو گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیر اعظم عمران خان آج کا

دن پارلیمنٹ میں گذاریں گے اور ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کریں گے تا کہ انہیں حکومت اور پارٹی کے ساتھ وابستگی کا احساس دلایا جا سکے، اس سلسلے میں ارکان پارلیمنٹ کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اگلے تین روز تک اسلام آباد میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں تا کہ کوئی شرمندگی حکومت کو نہ اٹھانا پڑے، اتحادی جماعتوں کے ارکان سے بھی وزیر اعظم عمران خان رابطے کریں گے اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کریں گے۔۔۔۔۔ سکولوں میں بچوں کی سو فیصد حاضری ممکن نہیں، صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی اداروں میں پچاس فیصد حاضری کی پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے 100 فیصد بچوں کو اسکول بلوانے کی مخالفت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا کہ کورونا کے خاتمے پر ہی اسکولوں میں 100 فیصد حاضری کی اجازت دیں گے ۔ فی الحال 100 فیصد بچوں کی اسکول حاضری کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 100 فیصد بچوں کو اسکول بلائیں گے تو فاصلہ کیسے برقرار رہے گا ؟۔سعید غنی نے اعلان کیا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری ہی جاری رہے گی اور کورونا کے خاتمے پر ہی اسکولوں میں 100 فیصد حاضری کی اجازت دیں گے ۔ یاد رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں تمام اسکول یکم مارچ سے 5 دن کلاسز کے معمول پر واپس چلے جائیں گے۔کلاسز کو گروپوں میں تقسیم کر کے پڑھانے کی پابندی کا اطلاق بھی 28 فروری سے ختم ہوجائے گا، حکومت کا یہ فیصلہ ہر سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے پر لاگو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی رحمت سے کورونا کیسز میں کمی کے باعث حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ اسی طرح پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے سکولوں کے سربراہان نے صوبائی محکمہ تعلیم کی روشنی میں سکولوں کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، اسی طرح ہر صوبے اور شہر میں کورونا کیسز کی صورتحال مختلف ہے جس کے باعث صوبائی حکومتیں کورونا حالات کو دیکھ کر تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کریں گی۔ جیسا کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے آج اعلان کیا ہے کہ 31مارچ تک پرانی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔ پنجاب کے 7 شہروں میں 50 فیصد حاضری کا ہی اعلان کیا گیا تھا تاہم اب سندھ حکومت نے بھی 100 فیصد حاضری کی مخالفت کردی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close