پی کے 63ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی دھاندلی کے ثبوت مل گئے، تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے شواہد الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیئے

نوشہرہ(پی این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعوی کیا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 63نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ کے امیدوار کی 6 ہزار ووٹوں کی چوری پکڑی گئی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ پی کے 63کا الیکشن مسلم

لیگ(ن) کے امیدوارنے جیتا نہیں بلکہ چوری کیا ہے، پی کے 63 کے ضمنی انتخاب میں 6ہزار ووٹوں کی چوری پکڑی گئی ہے، تمام ثبوت اور شواہد الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروادیے ہیں ۔ پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ پی کے63 کے الیکشن میں ہونے والی چوری کے پیچھے پڑ چکا ہوں اور میں جس چیز کے پیچھے پڑ جاتا ہوں اس کو منطقی انجام تک پہنچا تا ہوں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ڈی ایم نے سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کیلئے تجوریاں کھول دی ہیں جبکہ وزیراعظم نے اپوزیشن کا اصل چہرہ قوم کو دیکھا دیا ہے۔ اپوزیشن نے حکومتی پیشکش مسترد کر دی، خیبرپختونخوا میں بلامقابلہ سینیٹ الیکشن کرانے کی کوشش ناکام ہو گئی خیبرپختونخوا میں بلامقابلہ سینیٹ الیکشن کرانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ کی 2 نشستیں دینے کی حکومتی پیشکش مسترد کردی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے بلامقابلہ انتخاب کیلئے اپوزیشن کو دو جنرل نشستیں دینے کی پیشکش کی تھی تاہم اسےمسترد کردیا گیا ۔حکومتی پیشکش مسترد ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا آج ایک اہم اجلاس ہوا جس میں سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار طے کیا گیا۔خواتین کی نشست کیلئے جماعت اسلامی بھی متحدہ اپوزیشن کا حصہ بن گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل نشست پر اے این پی، جے یو آئی اور ن لیگ کے امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ ٹیکنوکریٹ نشست پر پیپلزپارٹی اور خواتین نشست پر جماعت اسلامی کی امیدوار کو ووٹ دیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں سینیٹ کے تمام 11 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جس میں اہم کردار سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ادا کیا ۔

close