سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، ورنہ دوبارہ اسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے، ایپکا نے دھمکی دے دی

فیصل آباد(آن لائن) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب نے دھمکی دی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے وعدوں کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوںمیں فوری پر25فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے ان کا نوٹیفکیشن کریں بصورت دیگر8 مارچ سے دوباراسلام آبادسمیت ملک بھرمیں دھرنے ،احتجاج،ہڑتالوںکا

سلسلہ لائحہ عمل مرتب کریں گے۔ چوہدری عبدالعزیزبھٹی نے کہاکہ حکومت ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈز ،وفاقی حکومتی کی طرز پر تنخواہوںمیں25فیصد اضافہ،تفریق کا خاتمہ،اپ گریڈیشن،یوٹیلٹی الائونس ، گروپ انشورنش اوردیگر کا اعلان کیاجائے ورگرنہ وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے باہرصوبہ بھرکے ملازمین ڈے اینڈ نائٹ دھرنادینے پر مجبورہوجائیں گے۔حکومت سے ایپل ہے کہ چارٹرآف ڈیمانڈکی منظوری کا اعلان کرئے۔رہنمائوں نے کہاکہ وفاقی ملازمین کی طرز پرپنجاب بھرکے تمام ملازمین کی تنخواہوںمیںجولائی 2021 سے پے سکیل ریوائز کئے جائیں گے ان تمام درج بالا مراعات کی منظوری پر عمل درآمد کے لئے صوبوں کو25%فیصد اضافہ کی ہدایات جاری کی جائے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوںاورالائونسزمیں پائے جانے والے والی تفریق کو ختم کیا جائے،تمام صوبائی ملازمین کو ہائی کورٹ کے فیصلہ رٹ پٹیشن نمبر1691/94کے تحت سیکرٹریٹ الائونس دیاجائے۔تمام ملازمین کو پنجاب سیکرٹریٹ کے ملازمین کے برابریوٹیلٹی الائونس دیاجائے،تمام ایڈہاک الائونسز ضم کرتے ہوئے سکیل ریوائز کئے جائیں۔وفاقی ملازمین طرز پرپنجاب بھرکے صوبائی ملازمین گورنمنٹ آف پاکستان،فنانسن ڈویژن کے لیٹر کے تحت ہاوس ریکورزیشن دی جائے،جبکہ دیگرملازمین کو ہاوس رینٹ سال 2008کی بجائے موجودہ ریوائز سکیلوں پر

دیاجائے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،پنجاب کی کمیٹی کے پاس زیرالتواء اپ گریڈیشن سے محروم کیڈرز کی اپ گریڈیشن کی جائے،گریڈفور کے ملازمین کو سکیل 5دیاجائے،گروپ انشورنش کی رقم ریٹائرمنٹ پردینے کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے۔25سال سروس مکمل کرنے والے سرکاری ملازمین کو اگلی پوسٹ پرترقی نہ ملنے کی صورت میں ہر5سال کی سروس کے بعد60سالہ عمر کی ریٹائر منٹ تک ٹائم سکیل پروموشن دی جائے۔اس سلسلے میں اجراء ٹائم سکیل پرموشن پالیسی میںWorking in the same scale) کی بجائے(Working on the same post) ورکنگ ان دی سیم سکیل کی بجائے ورکنگ اون دی سیم پوسٹ کے الفاظ تبدیل کئے جائیں،پی ایچ ای ڈی ،محکمہ زکوۃ و دیگرتمام کنٹریکٹ ،ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولرکیاجائے،محکمہ صحت پنجاب کی کلریکل پوسٹوں کے ملازمین کو واپس اُن کی پہلی جگہ پر تعنیات کیاجائے۔پنجاب بھرکے تمام محکمہ جات میں خالی آسامیوںکو پر کیاجائے،پنجاب بھرمیں ہرمحکمہ سربراہ کو پابند کیاجائے کہ ڈی پی سی کی سال میں کم ازکم دودفعہ میٹنگز کاانعقاد کیاجائے۔رہنمائوں نے کہاکہ ایپکا کے پیش کردہ مطالبات کی منظوری کا فوری اعلان کیاجائے وگرنہ حسب سابق نظرانداز کرنے پر 8مارچ کو پنجاب بھرکے تمام ایپکا ڈویژنل،ضلعی صدور،جنرل سیکرٹریز ،صوبائی عہدیداران کا لاہورمیں اجلاس ہواجس

میں احتجاجی شیڈول جاری کرتے ہوئے وزیراعلی ہاوس کے باہراحتجاجی ڈے اینڈنائٹ دھرنے کا اعلان کیاجائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close