پشاور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے کہا ہے چھوٹے چھوٹے این آر اوز تو بڑے دیکھے ہیں مگر اب حکومت بڑے این آراو دینے جارہی ہے، چوہدری پرویز الٰہی نے بہت اچھا کام کیاہے حمزہ شہباز کے بعد شہباز شریف بھی رہا ہو جائیں گے، دونوں جماعتیں بھرپور
طریقے سے رابطے میں ہیں،پہلی مرتبہ سینٹ کے انتخابات میں تاریخی مفاہمت ہوئی۔سابق جنرل(ر) حمید گل کے فرزند اور چیئرمین تحریک جوانان پاکستان عبد اللہ گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق کاکہناتھاکہ شفاف سینٹ شفاف انتخابات وقت کی ضرورت ہے ،دیکھتے ہیں کہ ڈسکہ کے انتخابات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے، حمزہ شہباز رہائی کی ٹائمنگ دیکھ کر لگتا ہے اپوزیشن جماعتوں کے لانگ مارچ سے قبل ملک میں مفاہمت کی فضا قائم ہو جائے گی دیکھتے ہیں مولانا فضل الرحمان کیا کرتے ہیں وہ چائنا ونڈو پشاور کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے باچیت کر رہے تھے اس موقع پر بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ان کاکہناتھاکہ پہلے اپوزیشن بہت چلا رہی تھی اب مفاہمت کی باتیں کر رہی ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت اب عوامی مسائل پر توجہ دے ، اڑھائی سال گزر جانے کے بعد بھی عوام مسائل سے دوچار ہیں، سینیٹ الیکشن کیلئے اب جتنے ریفارمز لے آئیں تھوڑی بہت گڑ بڑ ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی کا رابطہ ہوا ہے اور رابطے رکھنا سیاست میں کوئی نئی بات نہیں، اسلام آباد کی ایک سینٹ کی نشست ک جیتنا حکومت کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ، اگر حکومت یہ سیٹ ہار گئی تو وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی راہ بھی ہموار ہو گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں