تحریک انصاف میں اختلافات ختم نہ ہو سکے، ایک اور رکن اسمبلی نے اپنی جماعت کو ووٹ نہ دینے کا عندیہ دیدیا

کراچی (پی این آئی)پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شبیرقریشی نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینے کا عندیہ دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق محمود مولوی کی رہائشگاہ پر پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا،پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات برقرارہیں،پی ٹی آئی رکن سندھ

اسمبلی شبیر قریشی رہنماؤں کے رویے سے ناراض ہیں ،شبیرقریشی نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینے کا عندیہ دیدیا۔محمود مولوی کی رہائشگاہ پر ظہرانے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، شبیر قریشی نے کہاکہ ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ،ہمیں کہاجاتا ہے کہ ووٹ دینے اور وفاداری کا حلف دو،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر ہمیں ویلیو دینے کے بجائے ہم پر شک کرتے ہیں ،اگریہی رویہ رہا تو ووٹ نہیں دوں گا۔ سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کو اپنے ارکان اسمبلی بھی ووٹ نہیں دیں گے، مریم نواز کا دعویٰ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان بھی تحریک انصاف کو اب پسند نہیں کرتے، سینیٹ الیکشن میں ان کے ارکان بھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے اور ووٹ دینے کو تیار نہیں، کیونکہ عمران خان کی کارکردگی سے ان کے ووٹ بینک پر اثر پڑا ہے، عمران خان کو ووٹ دینے کا مطلب ووٹ چور کو جتوانا ہے، عمران خان کے اب دوبارہ چانس نہیں ہے، وہ ایک بار تو ساز باز کر کے آگئے دوبارہ اس کا چانس نہیں، لہذا پی ٹی آئی ارکان اسمبلی بھی اپنے لیے مختلف راستے ڈھونڈ رہے ہیں، سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی میں ہر صوبے سے بغاوت ہورہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں