’’میں گورنر سندھ ہوں یہ سندھ ہے اور یہاں پیپلز پارری ہورہی ہے‘‘ پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے سننے والوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی ) گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک جملہ کہہ کر سننے والوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی کے پروگرام میں وسیم بادامی کے معصومانہ اور شرارتی سوالات پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور اسد عمر نے دلچسپ جوابات دیئے۔پروگرام کے سیگمنٹ “خالی جگہ پر کریں” میں میزبان نے سوال پوچھتے ہوئے ان سے کہا کہ “میں ڈیش ہوں یہ ڈیش ہے اور یہاں ڈیش ہورہی ہے”۔جس پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ازراہ مزاح کہنا تھا کہ یہاں آنے سے پہلے میری صاحبزادی نے کہا تھا کہ وسیم بادامی آپ سے اس طرح سے سوالات کریں گے آپ محتاط رہیے گا۔بعد ازاں میزبان کے اسرار پر گورنر سندھ نے جواب دیا کہ “میں گورنر سندھ ہوں یہ سندھ ہے اور یہاں پیپلز پاوری ہورہی ہے” یہ جواب سن کر وہاں موجود تمام لوگ ہنسنے لگے اور اور اس برجستہ جواب پر ان کی تعریف کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close