جے یو آئی سے مذاکرات کامیاب، احتجاجی دھرنا ختم کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) مقامی رہنما سمیت 3 افراد کے قتل کے خلاف بھارہ کہو میں کیا جانے والا احتجاج جمعیت علماء اسلام کے کارکنو ں نے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا۔مقتولین کے لواحقین اور جے یو آئی کارکنوںنے بطور احتجاج اٹھال چوک بھارہ کہو پر احتجاجی دھرنا دیا ، انہوں نے مری جانے والی شاہراہ بلاک

کر دی جس کےنتیجے میںمری جانے والے واپس آنے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں کا کہنا تھا واقعہ کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی گئی، ا س لیے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز نے مذاکرات کیے جس کے نتیجے میں مظاہرین بھارہ کہو سے مقتولین کی میتیں لیکر روانہ ہو گئے اور سڑک پرٹریفک کھول دی گئی۔مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ میتیں لیکر جا رہے ہیں لیکن ابھی تدفین نہیں کریں گے، قاتل گرفتار نہ ہوئے تو پھر احتجاج کریں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جے یو آئی رہنما سمیت تین افراد کے قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں فائرنگ کر کے جے یو آئی کے مقامی رہنما قاری کرامت الرحمان کے بھائی، بیٹے اور شاگرد کو قتل کر دیا گیا تھا۔۔۔۔۔ سینیٹ الیکشن سے قبل ہی پی ڈی ایم کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، ایک اور سیاسی جماعت نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی اسلام اباد (پی این آئی) جماعت اسلامی نے سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے ، اس حوالے سے جماعت اسلامی کے

رہنماء عبدالاکبر چترالی کہتے ہیں کہ ان کی جماعت سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے گی۔علاوہ ازیں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے صوبہ خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن جیتنے کی حکمت عملی بنالی ، پشاور میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں جماعت اسلامی نے بھی صوبے میں پی ڈی کی حمایت کا اعلان کردیا ، جس کے بعد پی ڈی ایم کے سنیٹ الیکشن سے معلق معملات طے پا گئے۔بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم خیبر پختونخواہ کی پانچوں نشستیں جیتنے کے لیئے پر امید ہے ، جس کے کے لیے طے پایا ہے کہ ن لیگ، جے یو آئی، عوامی نیشنل پارٹی جنرل نشستوں پرالیکشن لڑے گی جب کہ پیپلز پارٹی ٹیکنوکریٹ اور جماعت اسلامی خواتین کی نشست پرالیکشن لڑے گی۔واضح رہے کہ ملک میں سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو ہوں گے ، تاہم صوبہ پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں تمام 11 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ، کامیاب امیدواروں میں 6 پاکستان تحریک انصاف اور 5 مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار شامل ہیں ، تحریک انصاف کی جنرل نشستوں پر سیف اللہ نیازی، اعجاز احمد چودھری اور عون عباس کامیاب ہوئے، ے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر بیرسٹر علی ظفر اور خواتین کی نشست پر ڈاکٹر زرقا تیمور سینیٹر بن گئیں۔مسلم لیگ ن کی 3 جنرل نشستوں پر عرفان صدیقی، افنان اللہ خان،

پروفیسر ساجد میر اور ٹیکنو کریٹ کی نشست پر اعظم نذیر تارڑ کامیاب ہوئے، خواتین کی نشست پر سعدیہ عباسی بلامقابلہ منتخب ہوگئیں، بلامقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن 3 مارچ کو جاری کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close