اسلام آباد (این این آئی)لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کے معاہدے کے بعد بھارت کیساتھ بہ تدریج تجارتی تعلقات کی بحالی کا امکان ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ہفتے مشیرتجارت بھارت سے کپاس کی درآمد کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کپاس کی قلت کا
معاملہ وزیراعظم عمران خان کے علم میں لایا جاچکا ہے اور اصولی فیصلے کے بعد یہ معاملہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اندرون خانہ اس سلسلے میں غوروخوض شروع ہوچکا ہے مگر حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا جن کے پاس وزارت تجات کا قلمدان بھی ہے۔بھارت سے کپاس کی درآمد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پیر کو وہ اس سلسلے میں کچھ بتانے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر کو بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کے خاتمے کے یکطرفہ فیصلے کے بعد پاکستان نے ہمسایہ ملک سے تجارتی تعلقات معطل کردئیے تھے تاہم دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کی بحالی سے پیداواری لاگت میں کمی اور غذائی اجناس کی رسد میں تسلسل ممکن ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس پاکستان کو کپاس کی قلت کا سامنا ہے۔ وزارت غذائی تحفظ و تحقیق نے رواں برس کپاس کی پیداوار کا تخمینہ 12 ملین گانٹھیں لگایا تھا تاہم پیداوار 7.7 ملین گانٹھیں رہی ہے تاہم کاٹن جنرز کے لگائے گئے تخمینے کے مطابق کپاس کی پیداوار صرف 5.5 ملین گانٹھیں رہے گی۔ اس طرح ملک کو کپاس کی کم ازکم 6ملین گانٹھوں کی قلت کا سامنا ہے۔۔۔۔ مسلم کانفرنس کے
رہنماؤں کا پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین مظفرآباد (پی این آئی) مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین،ممبران اسمبلی ملک محمد نواز، محمدیٰسین خان، شمیم علی ملک، مفتی منصور الرحمان، راجہ ثاقب مجید، سمعیہ ساجد راجا، سردار عثمان علی خان، سردار عفان علی خان شیخ مقصود احمد، سجاد انور عباسی، سمیعہ فیاض راجہ، میجر ریٹائرڈ خضرالرحمان راجہ،چوہدری خضر حیات، میجرریٹائر نصراللہ خان،میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ، نائلہ قلندر گردیزی، ریحانہ خان، شہناز خان، گلنار اقبال، سلمیٰ کاظمی، افشاں سعید چوہدری،بشریٰ تبسم،شاہدہ تبسم،نسرین راجہ،ہارون آزاد،منظور چغتائی ایڈووکیٹ، راجہ محمد لطیف حسرت، سردار اصغر آفندی، راجہ محمد اقبال، سردار عابد رزاق ودیگر نے کہاکہ 27فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسے دن کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا جس روز پاک فضائیہ نے دشمن کو بتا دیا کہ اس نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو زمین کے علاوہ فضا میں بھی اس کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں۔ ان خیالات کااظہار مسلم کانفرنسی رہنماؤں نے سرپرائز ڈے کے حوالے سے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ نے 27فروری کو دشمن کو للکارکرایسا منہ توڑ جواب دیا کہ وہ دنیا کے سامنے بے
نقاب ہوگیا، اس تاریخی دن کے موقع پر پوری قوم پاک فوج، پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلا پیش کرتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں