لاہور(پی این آئی) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کچھ مفاہمت ہوگئی ہے،آصف زرداری نے پنڈی پیغام بھیجا، عمران خان کی پوزیشن کمزور کرنے کیلئے تھوڑا سا ٹریلر چلانے دیں،عمران خان کیلئے بے روزگاری، مہنگائی کاخاتمہ اہم ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے نجی ٹی وی
کے پروگرام میں اپنے تجزیے میں کہا کہ میں نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور نوازشریف کے درمیان پیغام رسانی ہورہی ہے، تین اکائیاں اکٹھی ہوگئی ہیں، آصف زرداری،نوازشریف، مولانا فضل الرحمان اسی طرح ایک اور بھی گروپ ہے۔آصف زرداری نے راولپنڈی پیغام بھیجا ہے،مجھے ایک ٹریلر چلانے دیں، عمران خان کی پوزیشن کمزور کرنے دیں، جھگڑا کہاں سے شروع ہوا، عمران خان نے کہا مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہیں دوں گا، میں اس کو دانائی کی بات نہیں سمجھتا، ملک میں بے روزگاری، مہنگائی ، امن وامان کی صورتحال اور سیاسی عدم استحکام ہے، پولیس عدلیہ کو ٹھیک کرنا ہے، یہ چیزیں ٹھیک کرنا اہم ہے، یا پھر مخالفین کو سزائیں دینا اہم ہے۔شیخ رشید نے بھی کہا تھا جانے دو، آپ کا کیا لیتے ہیں؟ لیکن عمران خان نہیں مانتا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی صحت ٹھیک نہیں ہے، وہ کریلے کے سوا کچھ نہیں کھا رہے۔ شوگر ان کی بہت بڑھ گئی ہے، نوازشریف کی شوگر بڑھ گئی ہے، پھیپھڑوں اور دل کا مسئلہ ہے۔ یوسف رضا گیلانی کو بھی ڈپریشن ہورہا ہے، یوسف رضا گیلانی نے کہاپی ٹی آئی کے 12ارکان سے رابطے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی امیدوار کی پوزیشن مضبوط ہے۔اسٹیبلشمنٹ نے جیسے ہی نرمی دکھائی نوازشریف نے سول سروس کے حوالے سے کہا کہ ان کو گرفت میں کرو۔ حمزہ شہباز باہر آگیا ہے وہ مریم نواز کو مضبوط نہیں کرے گا، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی اپنی سیاست ہے، اپوزیشن اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کچھ نہ کچھ مفاہمت ہوگئی ہے،یہ اس کی بنیاد ہے، آصف زرداری اور ن لیگ کیلئے حالات سازگار کیے گئے۔ اور بھی کچھ لوگ رہا ہوسکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں