خیبرپختونخوا میں پانسہ پلٹ گیا، اپوزیشن نے اتحاد ٹوٹنے سے بچا لیا، سینیٹ میں مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

شاور (پی این آئی سینیٹ کےلیے الیکشن میں جاری جوڑ توڑ کے دوران خیبرپختونخوا میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے بگڑےہوئے معاملات کو سنبھال لیا ہے جس کے نتیجے میںجماعت اسلامی بھی پی ڈی ایم جماعتوں کے اتحاد کے ساتھ مل گئی

ہے۔
نئی حکمت عملی کے تحت اب پانچ جماعتیں مشترکہ طور پر 5امیدوار میدان میں اتاریں گی، پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایوں خان کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی ،مسلم لیگ(ن)اورجمعیت علماءاسلام کا مشترکہ اجلاس میں جماعت اسلامی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ،اجلاس میں طویل صلاح مشورے کے بعد پانچوں جماعتوں مشترکہ طور پر سینیٹ الیکشن کے لیے میدان میں اترنے کافیصلہ کرلیا۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے عباس آفریدی اور میاں عالمگیر شاہ ،پیپلز پارٹی کےفرحت اللہ بابر، محمد علی شاہ باچہ ، احمد کریم کنڈی ، جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمٰن اور محمود احمد بیٹنی ،عوام نیشنل پارٹی کے حاجی ہدایت اللہ خان اور سردار حسین بابک ، جبکہ جماعت اسلامی کے عنایت اللہ خان اجلاس میں شریک ہوئے۔طے شدہ نئے فارمولے کے تحت پانچ جماعتوں کی جانب سے پانچ امیدوار اس طرح ہوں گے۔جے یوآئی کے مولانا عطاءالرحمٰن ،اے این پی کے حاجی ہدایت اللہ خان اور مسلم لیگ(ن)کی جانب سے عباس آفریدی امیدوار ہونگے۔پیپلزپارٹی کی طرف سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر فرحت اللہ بابر امیدوار ہونگے جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سےخواتین کی نشست پر عنایت بیگم ان کی

امیدوار ہونگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close