لاہور (پی این آئی) ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اگرکامیاب ہوجاتے ہیں توحکومت کا باقی رہنا مشکل ہوگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سینیٹ الیکشن پرایڈجسٹمنٹ کسی مذاکرات یا سیٹلمنٹ کا نیتجہ نہیں، پنجاب میں کبھی منڈی
اوربازارنہیں لگا، سب نے خاموشی سے کورنگ امیدواروں کے کاغذات واپس لیے، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں منڈی لگتی ہے، پنجاب میں کسی نے رسک لینا مناسب نہیں سمجھا ورنہ مقابلہ ہوتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے یوسف رضا گیلانی کوووٹ دینے پرہم سے ٹکٹ کا براہ راست مطالبہ کیا۔ پی ٹی آئی کے لوگوں نے یوسف رضا گیلانی کوبھی کہا اگرٹکٹ کی یقین دہانی کرائیں گے توبات کیلئے تیارہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ہماری ترجیح فریش اورمڈٹرم الیکشن ہو۔ شفاف الیکشن ہواورپھرسب کومینڈیٹ تسلیم کرنا چاہیے، پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہم سے اوریوسف رضا گیلانی سے بھی ٹکٹ کا مطالبہ کیا، پچھلے سال بجٹ اجلاس میں ان کے 22 لوگ ووٹ دینے کوتیارنہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اگرکامیاب ہوجاتے ہیں توحکومت کا باقی رہنا مشکل ہوگا، ہارس ٹریڈنگ تب ہوگی اگرہم یوسف رضا گیلانی کے ووٹ خریدیں، ہوسکتا ہے حکومتی ممبران اپنا ووٹ کاسٹ نہ کریں یا ووٹ خراب کرینگے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں