پنجاب کے سینٹ الیکشن میں ن لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی،وفاقی وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پنجاب کے سینیٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی، ان کا ایجنڈا صرف سیاسی مفادات تک محدود رہتا ہے کہ فلاں کو باہر جانیں دیں ، مقدمات میں ریلیف دیں۔ہفتے کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ

ٹویٹر پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پنجاب کے سینٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی، مسئلہ یہ ہے کہ ایجنڈا صرف سیاسی مفادات تک محدود رہتا ہے فلاں کو باہر جانیں دیں ، مقدمات میں ریلیف دیں وغیرہ،ہماری خواہش ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں اصلاحات پر بات چیت ہو نہ کہ ذاتی مفادات پر۔۔۔۔حمزہ شہباز ضمانت پر ایسے باتیں کر رہے ہیں جیسے بری ہو گئے ہوں، پی ٹی آئی کا تبصرہ آ گیااسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حمزہ اور مریم نواز کے بڑوں نے ملک میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دے کر قوم کی اخلاقیات تباہ کی،حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے بھی کہیں وطن واپس آجائیں،آپ ابھی ضمانت پر ہیں، باتیں ایسے کررہے ہیں جیسے بری ہو گئے ہوں ہفتے کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ن لیگ نے پاکستان کے عوام کو کنگال کیا اور اپنی جیبیں بھریں،قوم کا پیسہ بے رحمی سے کھانے والے آج ہٹ دھرمی سے کہہ رہے ہیں کہ ان کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔اپنے دور میں انڈے اور مرغی کا ریٹ فکس کرنے والے آج بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ اور مریم نواز کے بڑوں نے ملک میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دے کر قوم کی اخلاقیات

تباہ کی،حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں،آپ ابھی ضمانت پر ہیں، باتیں ایسے کررہے ہیں جیسے بری ہو گئے ہوں،عدالتی معاملات عدالت میں بتائیں میڈیا کو نہیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close