پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے کس شرط پر یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کر ادی؟ ن لیگی رہنما کا بڑا دعویٰ

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن جیت گئے تو حکومت کا باقی رہنا مشکل ہوگا، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے ووٹ کے عوض انتخابی ٹکٹ کا مطالبہ کیا ہے، ہماری یقین دہانی پر ووٹ یوسف رضا گیلانی کو پڑیں گے، پنجاب میں سینیٹ الیکشن

پرایڈجسٹمنٹ کسی مذاکرات یا سیٹلمنٹ کا نیتجہ نہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کبھی سینیٹ الیکشن میں منڈی نہیں لگی، سب نے خاموشی کے ساتھ کورنگ امیدوار واپس لے لیے ہیں۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں منڈی لگتی ہے، پنجاب میں سینیٹ الیکشن پرایڈجسٹمنٹ کسی مذاکرات یا سیٹلمنٹ کا نیتجہ نہیں۔ پنجاب میں اگر رسک لیا جاتا تو مقابلہ ہوتا۔لیکن رسک لینا کسی نے مناسب نہیں سمجھا۔یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن جیت گئے تو حکومت کا باقی رہنا مشکل ہوگا، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے ووٹ کے عوض انتخابی ٹکٹ کا مطالبہ کیا ہے، ہماری یقین دہانی پر ووٹ یوسف رضا گیلانی کو پڑیں گے۔ پچھلے سال بجٹ اجلاس میں ان کے 22 لوگ ووٹ دینے کوتیارنہیں تھے۔ مزید برآں لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے اینڈیپینڈنٹ گروپ کو سپورٹ کیا ہے، امید ہے ہمارے جیتنے والے امیدوار ووٹ کو عزت دو بیانیے کو آگے بڑھائیں گے۔حمزہ شہباز لمبی قید کاٹنے کے بعد رہا ہوئے ہیں، حمزہ شہباز کے خلاف نیب گردی ہوئی ،عدالت کے مشکور ہیں انہوں نے ضمانت منظور کی۔ حمزہ شہباز (ن) لیگ کی جمہوری جدوجہد کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ووٹ چور رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہیں۔ ووٹ چوری کرنے والے لوگ پکڑے جا چکے ہیں انکو سزا ملنی چاہیے ۔ پاکستان میں ووٹ چوری کا عمل ہمیشہ کے لیے رکنا چاہیے۔ چور اور چور کی ماں کو مارنا چاہیے تاکہ آئندہ چور پیدا نہ ہو۔ ڈسکہ شہر میں منظم طریقے سے ہمارے ووٹ کاسٹ نہیں ہونے دیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close