پاکستان نے برطانیہ سمیت کن کن ممالک کے شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی؟ سول ایوی ایشن کا بڑا فیصلہ

کراچی (پی این آئی) پاکستان نے برطانیہ سمیت 8 ممالک کے شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق کرونا ایس او پیز سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق کرونا ایس او پیز میں

چودہ مارچ تک توسیع کردی گئی ہے،ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی عرفان صابر نے ایس اوپیز سے متعلق نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق کیٹیگری سی کی فہرست میں مزید توسیع کردی گئی ہے، جس کے بعد اس کٹیگری میں شامل ممالک کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے، کیٹیگری سی میں برطانیہ، جنوبی افریقہ، آئر لینڈ، برازیل، پرتگال، نیدرلینڈ، بوٹسوانا اور زیمبیا شامل ہیں۔ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹی فیکیشن کے مطابق سی کیٹیگری ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد پر عارضی سفری پابندی برقرار ہے، سی کیٹیگری مسافروں کے لیے کرونا نیگیٹو ٹیسٹ رپورٹ اور سی اے اے کا این سی او سی لازمی قرار دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، چائنہ، سعودی عرب اور قطر سمیت 24 ممالک شامل ہیں، کیٹیگری اے اور سی کے علاوہ باقی تمام ممالک کیٹیگری بی میں شامل ہیں، کیٹیگری بی ممالک سے آنے والوں کو مسافروں کو سفر سے قبل کرونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک سال مکمل، ایک سال کے دوران کتنے مریض سامنے آئے اور کتنی اموات ہوئیں؟ ہوشربا تفصیلات پاکستان میں مہلک کورونا وائرس کے وار تاحال جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ عالمی وبا مزید 33 قیمتی انسانی جانوں کو نگل گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے ایک ہزار 315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعداب تک ایک سال کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 78 ہزار 797 ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا۔ آج این سی او سی نے جو اعداد و شمار جاری کیے ہیں وہ ایک دن پہلے یعنی 26 فروری 2021 کے ہیں۔ یعنی آج پاکستان میں کیسز کی جو تعداد بیان کی گئی ہے وہ 365 دنوں کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 33 افراد نے کورونا کے باعث زندگی سے ہاتھ دھوئے جس کے باعث اب تک اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 837 ہوگئی ہے۔ اب تک ملک بھر میں پانچ لاکھ 44 ہزار 406 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔پاکستان میں سب سے زیادہ صوبہ پنجاب اس وبا سے متاثر ہوا ہے جہاں اب تک پانچ ہزار 337 افراد جان کی

بازی ہارے ہیں۔ کیسز کے اعتبار سے صوبہ سندھ سب سے آگے ہے جہاں دو لاکھ 57 ہزار 730 کورونا کے کیسز سامنے آئے تاہم یہاں اب تک چار ہزار 335 افراد نے اس وبا کے باعث جان سے ہاتھ دھوئے۔ پنجاب میں اب تک ایک لاکھ 70 ہزار 817 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔خیبر پختونخوا میں ایک سال کے دوران کورونا کے 70 ہزار تین کیسز اور دو ہزار 70 اموات رپورٹ ہوئی ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طور پر کورونا کے 44 ہزار 106 کیسز اور 496 اموات، بلوچستان میں 19 ہزار 38 کیسز اور 200 اموات، آزاد جموں و کشمیر میں 10 ہزار 147 کیسز اور 297 اموات جبکہ گلگت بلتستان میں ایک سال کے دوران چار ہزار 956 کیسز اور 200 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close