شاندار کارکردگی کی مثال، تحریک انصاف حکومت نے اڑھائی سالہ دور حکومت میں قومی خزانے کے 4ہزار 748ارب روپے بچا لئے، تفصیلی رپورٹ پڑھئے

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے اپنی اڑھائی سالہ دور کے دوران خزانے کے 4 ہزار 748 ارب روپے بچائے۔وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت باتوں پر نہیں کام پر یقین رکھتی ہے۔

ٹویٹر پر انہوں نے اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے اڑھائی سال کے دور میں کارکے کیس میں خزانے کے 1.5 ارب ڈالر (248 ارب روپے) بچائے۔اپنے ٹویٹ میں عمر ایوب نے لکھا کہ ایل این جی کی مد میں 3 ارب ڈالر (500 ارب روپے) بچائے۔وفاقی وزیر توانائی نے لکھا کہ آئی پی پیز کے معاہدے کے ذریعے پی ٹی ا?ئی حکومت نے 24 ارب ڈالرز (4 ہزار ارب روپے) بچائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close