اسلام اباد (پی این آئی) جماعت اسلامی نے سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے ، اس حوالے سے جماعت اسلامی
کے رہنماء عبدالاکبر چترالی کہتے ہیں کہ ان کی جماعت سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے گی۔علاوہ ازیں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے صوبہ خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن جیتنے کی حکمت عملی بنالی ، پشاور میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں جماعت اسلامی نے بھی صوبے میں پی ڈی کی حمایت کا اعلان کردیا ، جس کے بعد پی ڈی ایم کے سنیٹ الیکشن سے معلق معملات طے پا گئے۔بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم خیبر پختونخواہ کی پانچوں نشستیں جیتنے کے لیئے پر امید ہے ، جس کے کے لیے طے پایا ہے کہ ن لیگ، جے یو آئی، عوامی نیشنل پارٹی جنرل نشستوں پرالیکشن لڑے گی جب کہ پیپلز پارٹی ٹیکنوکریٹ اور جماعت اسلامی خواتین کی نشست پرالیکشن لڑے گی۔واضح رہے کہ ملک میں سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو ہوں گے ، تاہم صوبہ پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں تمام 11 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ، کامیاب امیدواروں میں 6 پاکستان تحریک انصاف اور 5 مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار شامل ہیں ، تحریک انصاف کی جنرل نشستوں پر سیف اللہ نیازی، اعجاز احمد چودھری اور عون عباس کامیاب ہوئے، ے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر بیرسٹر علی ظفر اور خواتین کی نشست پر ڈاکٹر زرقا تیمور سینیٹر بن گئیں۔مسلم لیگ ن کی 3 جنرل نشستوں پر عرفان صدیقی، افنان اللہ خان، پروفیسر ساجد میر اور ٹیکنو کریٹ کی نشست پر اعظم نذیر تارڑ کامیاب ہوئے، خواتین کی نشست پر سعدیہ عباسی بلامقابلہ منتخب ہوگئیں، بلامقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن 3 مارچ کو جاری کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں