پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اپنی جماعت کو ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں، پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے گی یا نہیں؟ بڑا یوٹرن لے لیا

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازکاکہناہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اب اپنی جماعت کو ووٹ دینے کو تیار نہیں ،ہو سکتا ہے لانگ مارچ کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔پی ٹی آئی ارکان کو پتہ ہے نااہل حکومت نے ان کی کارکردگی پر اثرڈالا،ان کو بھی اپنے حلقوں میں جاکر جواب دیناہوتا ہے،پی ٹی

آئی ارکان کو عمران خان کوووٹ نہیں دیناچاہتے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ حمزہ شہبازنے بہادری کے ساتھ جھوٹے کیس کا مقابلہ کیا، حمزہ شہبازنے 2 سال ناحق جیل کاٹی،حمزہ شہباز میری طرح پارٹی کے کارکن ہیں،ہم دونوں پارٹی کیلئے خدمات سرانجام دیں گے۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ کے معاملے میں کچھ نہ کہوں تو بہتر ہے،ڈسکہ میں دھاندلی کرکے بھی یہ الیکشن ہارگئے،ہمار ی توجہ اب ڈسکہ ضمنی انتخاب پر ہوگی۔ڈسکہ اور سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ کی تیاری ہے،عمران خان ایک بار تو ساز باز کر کے آ گئے ہیں ،پی ٹی آئی ارکان خود اپنی پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے ،عمران خان کو ووٹ دینے کا مطلب ہے عوام کے مجرم کو ووٹ دیں۔انہوں نے کہاکہ ری الیکشن روکناچاہتے ہیں واضح ہے راہ فراراختیار کررہے ہیں ،فیصلہ چیلنج اس لئے کررہے ہیں کہ چوری پکڑی گئی ہے ،مریم نواز نے کہاکہ ڈسکہ الیکشن پربڑے دعوے کرنے والوں کی حقیقت کھل گئی ،اب ایک حلقہ کھلا تو پوری حقیقت سامنے آگئی ،امپائر کو اغوااوردھاندلی کے بعد بھی الیکشن ہار گئے ،انہوں نے کہاکہ مانگ مارچ کی پوری تیاری ہے عوام پوری طرح تیار ہیں۔ پی ٹی آئی کے بڑے لیڈر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے دیا، عدالت سے رجوع کرنے کا علان اسلام آباد (این این آئی)حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرقانونی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ادارے آزاد ہیں اس لیے موجودہ حکومت کے خلاف فیصلہ آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔واضح رہے کہالیکشن کمیشن نے حلقہ این اے75سیالکوٹ /ڈسکہ میں 19 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 18 مارچ کو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں