اپوزیشن نے حکومتی پیشکش مسترد کر دی، خیبرپختونخوا میں بلامقابلہ سینیٹ الیکشن کرانے کی کوشش ناکام ہو گئی

پشاور (پی این آئی)خیبرپختونخوا میں بلامقابلہ سینیٹ الیکشن کرانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ کی 2 نشستیں دینے کی حکومتی پیشکش مسترد کردی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے بلامقابلہ انتخاب کیلئے اپوزیشن کو دو جنرل نشستیں دینے کی پیشکش کی تھی تاہم اسے

مسترد کردیا گیا ۔حکومتی پیشکش مسترد ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا آج ایک اہم اجلاس ہوا جس میں سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار طے کیا گیا۔خواتین کی نشست کیلئے جماعت اسلامی بھی متحدہ اپوزیشن کا حصہ بن گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل نشست پر اے این پی، جے یو آئی اور ن لیگ کے امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ ٹیکنوکریٹ نشست پر پیپلزپارٹی اور خواتین نشست پر جماعت اسلامی کی امیدوار کو ووٹ دیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں سینیٹ کے تمام 11 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جس میں اہم کردار سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ادا کیا ۔ تحریک انصاف کے 12اراکین اسمبلی کی سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی ، بدلے میں کیا مانگ لیا؟ تہلکہ خیز انکشافتحریک انصاف کے 12اراکین اسمبلی کی سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی ، بدلے میں کیا مانگ لیا؟ تہلکہ خیز انکشاف پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے دعوی کیا ہے کہ ان کو پاکستان تحریک انصاف کے 12 اراکین قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے اور یہ اراکین اگلے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق تحريک انصاف کے 12ارکان قومی اسمبلی کی حمایت کا دعوی یوسف رضا گیلانی نے جاتی امرا میں لیگی رہنماؤں سےملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ حکومتی اراکین اگلے الیکشنز میں نون لیگ کی ٹکٹ کےعوض سینیٹ انتخاب میں پی ڈی ایم کو ووٹ دیں گے۔یوسف رضا گیلانی نے مریم نوازسے کہا کہ اگر آپ ان حکومتی ارکان سے تعاون کریں تو ہم اسلام آباد کی اہم ترین نشست جیت سکتے ہیں۔ جس پر مریم نواز نے انہیں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close