شبلی فراز کی سیٹ خطرے میں، سینیٹ الیکشن سے قبل ہی تحریک انصاف کو بری خبر سنا دی گئی، ممکنہ شکست کی وجہ بھی بتا دی گئی

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی میں ایک خوبی ہے جب وہ وزیراعظم تھے تو ذاتی درخواست مسترد نہیں کرتے تھے،ن لیگ کے ارکان کو بھی فائدہ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے تھے جو بھی درخواست لے کر جاتا اس پر دستخط کر دیتے تھے،جائز ناجائز کا کوئی تصور

نہیں تھا۔لوگوں کے ساتھ اچھے سے پیش آتے ہیں اس لیے ان کے اہم شخصیات سے تعلقات ہیں ، نہ تو غصہ کرتے ہیں نہ ہی ناراض ہوتے پیں۔پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ جانے والے وزیراعظم ہیں۔جب کہ حفیظ شیخ تو لاتعلق شخص ہیں ، ان کا ملک سے کوئی تعلق نہیں۔وہ تو آئی ایم ایف کے لیے کام کرتے ہیں اور انٹرنیشنل شہری ہیں۔ ملک اور اللہ کی مخلوق سے بے نیاز ہیں۔پی ٹی آئی میں بھی لوگوں نے کہا کہ حفیظ شیخ تو ملتے ہی نہیں۔تاہم حفیظ شیخ کے جیتنے کے امکان زیادہ ہیں کیونکہ وہ سرکاری پارٹی ہیں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن میں شبلی فراز کی سیٹ خطرے میں ہے کیونکہ ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔فیصل واوڈا کی سیٹ بھی جا سکتی ہے، ان پر غلط بیانی ، خیانت کا الزام آئے گا اور آرٹیکل 62 اور 63 کا اطلاق ہو گا۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ عمران خان افسروں کے گھیرے میں ہیں۔ان کا کوئی سیاسی مشیر بھی ڈھنگ کا نہیں رہا۔ آصف زرداری نے پنڈی پیغام بھیجا ہے کہ انہیں ایک ٹریلر چلانے دیں۔میرے خیال میں جھگڑا یہاں سے شروع ہوا کہ مریم نواز کو باہر جانے دیں لیکن عمران خان نے انکار کر دیا۔اپوزیشن اور اسٹیبلشمنٹ کی تھوڑی بہت مفاہمت ہو گئی ہے۔آصف زرداری کے لیے حالات سازگار ہو گئے ہیں اور کچھ لوگ رہا بھی ہو سکتے ہیں۔ ہارون الرشید نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی اپنی سیاست ہے وہ مریم نواز کو مضبوط نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close