عمران خان کی ساری مشکلات اپریل میں ختم ہو جائیں گی، معروف ستارہ شناس کی پیشنگوئی

لاہور(پی این آئی) ستارہ شناس پروفیسر جاوید غنی نے کہا ہے کہ اپریل میں ستارے عمران خان کے حق میں آجائیں گے، عمران خان پر ساری مشکل صورتحال، دھوکا دینے والے ارکان اسمبلی اور مخالفین کے عزائم واضح ہوجائیں گے،سب کچھ ہونے کے باوجود عمران خان نے درگزرکیا توخود پھنس جائیں گے۔ انہوں نے

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستاروں کی 23 مارچ کے بعد اپریل میں عمران خان کے حق میں بہت زیادہ ستارے آگئے ہیں، آج سے پہلے عمران خان کو جس صورتحال کی وجہ سے مشکل پیش آرہی تھی، اس ہفتے کچھ ایسے واقعات ، صورتحال پیدا ہوگی، جس سے عمران خان کو ساری مشکل کی وجہ سمجھ آجائے گی۔یہ مشکل صورتحال مزید واضح ہوجائے گی جس سے عمران خان کو مخالفین کے عزائم سمجھ آجائیں گے کہ وہ چاہتے کیا ہیں؟ وہ کیا کرنے والے ہیں، اس طرح عمران خان کو اپنا راستہ بنانے میں آسانی ہوگی۔مارچ کا مہینہ شروع ہونے والا ہے، عمران خان کو پارٹی کے اندر سے بھی لوگ دھوکہ دے رہے ہیں، اب وقت ہے عمران خان کو وہ لوگ دھوکہ دیں گے جو ان کے ساتھ کام کرتے ہیں، اگر عمران خان ان کے عزائم کا پتا چل جائے گا تو وہ اس کا حل نکال سکیں گے۔یہ سب کچھ ہونے کے بعد عمران خان درگزر کریں گے لیکن ستارے کہتے ہیں ان کو درگزر نہیں کرنا چاہیے، لیکن سیاسی صورتحال میں اگر معاف کیا جائے تو بندہ خود پھنس جاتا ہے۔واضح رہے 3مارچ کو ملک میں سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ ہوگی، اس حوالے سے پی ٹی آئی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ خفیہ بیلٹ کے ذریعے پی ٹی آئی کو اسلام آباد کی سیٹ ہارنے کا خدشہ ہے، ان کو لگتا ہے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی ان کو ووٹ نہیں دیں گے اس لیے پی ٹی آئی نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اوپن بیلٹ کے تحت الیکشن کروانے کی کوشش کی ، سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس زیرسماعت ہے سپریم کورٹ اوپن یا خفیہ بیلٹ کے تحت الیکشن کروانے کا فیصلہ ایک دو روز میں سنا دے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close