اسلام آباد(پی این آئی)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ننھی اور معصوم سی بچی اپنے بازئوں کو گھماتے ہوئے ایکٹنگ کرنے کے انداز میں کہتی ہے کہ یہ ہم ہیں،یہ ہمارے گھر ہیں اور ہم بے گھر ہیں۔معصوم بچی کے پیچھے ٹوٹے ہوئے گھربھی نظر آ رہے ہیں اور اس بچی کی
رندھی ہوئی آواز بھی دل کو رنجیدہ کیے دیتی ہے،مبینہ طور پر بتایا جا رہاہے کہ یہ ویڈیو پاکستان میں بلوچستان کے کسی علاقے کی ہے۔تاہم اس حوالے سے واضح تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ ویڈیوکہاں کی ہے تاہم یہ درست ہے کہ ویڈیو پاکستان کی ہی ہے اور اس بات کا پتا بھی نہیں چل سکا کہ اس معصوم بچی کے گھر کیوں ٹوٹے ہیں ہیں اور یہ بے گھر کیوں ہوئے ہیں۔ پاوری گرل کی ویڈیوز کے ٹرینڈ میں سے اب تک اگر کسی نے اپنا پیغام درست انداز میں پہنچایا ہے تو وہ یہی معصوم بچی ہے اور دعا ہے کہ اس معصوم بچی کو جلدی گھر مل جائے تاکہ یہ زیادہ دیر بے گھر نہ رہے۔واضح رہے کہ بہت ساری مشہور شخصیات نے بھی پاوری گرل کی ویڈیو سے متاثر ہو کر انٹرٹینمنٹ ویڈیوز بنائیں،مگر ایک معصوم بچے نے پاوری ویڈیو میں اپنا جو دکھ سنایا ہے وہ اب تک پاوری ویڈیوز پر بننے والی سبھی ویڈیوز پر بازی لے گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں