شہباز شریف کی لاہور میں ووٹ ڈالنے کی درخواست مسترد کر دی گئی

لاہور(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست مسترد کر دی،نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے علاوہ کہیں اور ووٹ ڈالنے کی سہولت نہیں دی جاسکتی، شہباز شریف سمیت دیگر اسیر ارکان

قومی اسمبلی ہال میں ووٹ ڈال سکتے ہیں، الیکشن کمیشن پہلے ہی اسیر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرچکا ہے، شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔۔۔۔۔فواد چوہدری کا آپریشن سافٹ ریٹارٹ پر کتاب لکھنے کا عندیہاسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آپریشن سافٹ ریٹارٹ پر کتاب لکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا سول اور ملٹری قیادت نے جنگی جنون میں مبتلامودی کوجواب دیا وہ قابل تعریف ہے،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراطلاعات کی حیثیت سے27فروری یادگاردن میں سے ایک ہے ، ملک کی تاریخ کے اس عظیم واقعے کی فیصلہ سازی کا حصہ تھا ، اس دن سول اور ملٹری قیادت نے جنگی جنون میں مبتلا مودی کوجواب دیاوہ قابل تعریف ہے ، کسی دن اس پرکتاب لکھوں گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close