وزیر اعظم عمران خان کا بڑا حکم، لاہور کے والٹن ائر پورٹ کی عمارت کی جگہ بڑا کارباری مرکز تعمیر کرنے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے حکم پرلاہور کے 103 سالہ پرانےتاریخی والٹن ائیر پورٹ کی عمارت کوبڑا کاروباری مرکزبنانے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کینٹ کے مرکزی علاقے گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور فیروز پور روڈ کے عین قلب میں واقع والٹن ائیرپورٹ

کا رقبہ 1200 کنال سے زائد ہے اور یہ ان دنوں میں کسی استعمال میں نہیں ہے۔ لاہور ائر پورٹ نئی عمارت میں منتقل ہونے کے بعد والٹن ائیرپورٹ کی جگہ بڑا کاروباری بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے اور اس علاقے میں قائم کی گئی 10 ایکڑ اراضی پر واقع 7 نرسریاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔اس علاقے میںقائم 7 نرسیوں میں پھل دار پودوں اورپھولوں کی خرید و فروخت ہوتی تھی لیکن یہ نرسریاں ختم کر دی گئی ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہاں کسی درخت کو نہیں کاٹا بلکہ جدید مشینری کی مدد سے ان درختوں کو نکال کر دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ والٹن ائیرپورٹ برطانوی دور میں 1918 میں تعمیر کیا گیا تھا اور یہ ائیرپورٹ دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج کے زیر استعمال رہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close