ڈسکہ (پی این آئی) سیالکوٹ ضلع میں این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست پرالیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا گیاہے، اس ضمن میں سب سے پہلے نمبر پراین اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے احکامات پر
اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر ڈسکہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سےحکومت نے ڈسکہ میں ضمنی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب حکومت انتظامی افسران کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی چیلنج کرے گی۔۔۔۔۔فواد چوہدری نے دل بڑا کر لیا،ڈسکہ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو قابل تعریف قرار دے دیااسلام آباد (پی این ائی) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو قابلِ تعریف قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پیسے لے کر ووٹ دینے کے الزام پر وزارت سے نکالے جانے والے پی ٹی آئی رکن اسمبلی سلطان محمد خان کو وزیر اعلیٰ محمود خان نے ملاقات کے لیے بلا لیا۔انہوں نے کہا کہ سلطان محمد نے سینیٹ امیدواروں کی نامزدگی پر پارٹی فیصلوں کی تائید کر دی ہے۔ وفاقی وزیر فواد کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سلطان محمد خان سے ملاقات کی ہے تو انہوں نے ایک سیٹ کی خاطر اپنی ساکھ پر سمجھوتا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ قابلِ تعریف ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں