پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف عدالت ایکشن میں آگئی، چئیرمین اوگرا سے جواب طلب کر لیا گیا

کراچی(پی این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پرچیئرمین اوگراسے جواب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ باربار قیمتیں بڑھ رہی ہیں جن کا

کوئی جواز نہیں ،وفاقی اداروں سے پوچھا جائے قیمتوں میں کس طرح اضافہ کیاجارہا ہے ۔عدالت نے کہاکہ بتایا جائے پٹرولیم قیمتیں کس طرح بڑھائی جاتی ہے ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ وزارت خزانہ کا جواب آچکا ہے،سرکاری وکیل نے کہاکہ وزارت خزانہ کاکہنا ہے قیمتیں اوگراطے کرتا ہے ،عدالت نے چیئرمین اوگرا سے جواب طلب کرلیا۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تجویز دے دی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تجویز دے دی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے7پیسے اضافے کی سمری پیڑولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 19 روپے61 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے،مجوزہ نئی قیمتوں کا تعین 30 روپےفی لیٹرلیوی کی بنیاد پر کیا گیا ہے، فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18روپے 36 پیسے ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکن ہے تاہم وزارت خزانہ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں