اسلام آباد (پی این آئی)پنجاب سے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور اپوزیشن جماعتوں کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے 11 سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں ہیں ،پی ٹی آئی کے بیرسٹرعلی ظفر امیر ترین جبکہ تحریک انصاف کے ہی اعجاز احمد چوہدری پنجاب سے بلا مقابلہ منتخب
ہونے والے غریب ترین سینیٹرز میں شامل ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے سینیٹر سید علی ظفرایڈووکیٹ کی پاکستان میں پانچ کروڑ کی 11 جائیدادیں ہیں جبکہ لندن اور دبئی میں ان کی جائیدادوں کی مالیت 25 کروڑ روپے ہے ، سید علی ظفر کے سات پاکستانی بینکوں میں 13 کروڑ روپے جبکہ غیر ملکی بینکوں میں 10 کروڑ روپے ہیں۔ ان کے پاس تین گاڑیاں اور 15 تولے سونا بھی موجود ہے۔مسلم لیگ ن کے نو منتخب سینیٹر اور معروف قانون دان اعظم نذیر تارڑ کی لاہور، مری اور حافظ آباد میں 38 جائیدادوں کی مالیت نو کروڑ 57 لاکھ روپے ہے جب کہ ان کا لندن میں ایک کروڑ 15 لاکھ کا رہائشی فلیٹ بھی ہے،ان کے سات پاکستانی بینکوں میں ایک کروڑ 72 لاکھ روپے جب کہ غیر ملکی بینکوں میں 84 ہزار پاؤنڈ اورنو ہزار 478 امریکی ڈالرموجود ہیں،اعظم نذیر تارڑ کے پاس تین گاڑیاں، 130 تولے سونا اور تین لاکھ کا فرنیچر بھی ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ اور مسلم لیگ ن کی سینیٹر سعدیہ عباسی 38 کروڑ کی جائیداد کی مالک ہیں۔ ان کے پاس 50 لاکھ نقد، 100تولہ سونا، تین گاڑیاں اور 3 لاکھ کا فرنیچر بھی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی کی پاکستان میں 4 جائیدادوں کی مالیت 4 کروڑ 67 لاکھ روپے ہے۔ ان کے پاس تین لاکھ کا فرنیچراور بینک میں 61 لاکھ روپے ہیں، دستاویز میں ڈاکٹر زرقا کے پاس گاڑی ہے نہ جیولری۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر کی ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی 3 جائیدادیں ہیں، کیش 31 لاکھ روپے ہے جب کہ ان کے پاس 10 تولہ سونا،دو لاکھ کا فرنیچر اور بینکوں میں تین لاکھ روپے ہیں،ساجد میر کے پاس کوئی گاڑی نہیں۔مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا آٹھ جائیدادوں کے مالک ہیں جن کی مالیت ایک کروڑ 50 لاکھ ہے، ان کا 45 لاکھ کا کاروبار ہے،ایک گاڑی اور 31 لاکھ روپے کیش ہے،تین بینکوں میں 88 لاکھ روپے اور پانچ لاکھ کا فرنیچر
بھی ہے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے پاس کوئی جائیداد ہے نہ گاڑی، دو بینکوں میں 13 لاکھ روپے ہیں، ان کے پاس 80 تولہ سونا اور ایک لاکھ کا فرنیچر بھی ہے۔پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ سرور کے پاس دو گاڑیاں، 30 تولے سونا اور ایک لاکھ 35 ہزار روپے کیش ہے،ان کے پاس دو مقامات پر 15لاکھ روپے کی جائیدادیں اور بینکوں میں 27 لاکھ روپے ہے،سیف اللہ کے پاس 30 لاکھ کے کاروباری اثاثے اور سات لاکھ کا فرنیچر بھی ہے۔راولپنڈی میں پتنگ بازی کے شوقین نوجوان نے 20 روپے کی پتنگ کیساتھ پولیس کا ڈرون مار گرایا، بوکاٹا کردیا پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی کی دو جائیدادوں کی مالیت پانچ کروڑ ہے۔ ان کے پاس 295 کنال زرعی اراضی بھی ہے،ان کے کاروباری اثاثوں کی مالیت 40 لاکھ ہے۔ان کے پاس 2 گاڑیاں اور 35 تولے سونا بھی ہے،عون عباس بپی کے پاس 10 لاکھ کا فرنیچر، 54 لاکھ کے زرعی آلات اور جانور بھی موجود ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں