وہ سات شہر جہاں تعلیمی اداروں میں پچاس فیصد حاضری کا قانون برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا

لاہور(پی این آئی) محکمہ سکول ایجوکیشن نے لاہور سمیت صوبے کے سات اضلاع میں کورونا کا خطرہ برقرار ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جن اضلاع میں روزانہ 20 یا اس سے زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں، وہاں 100 فیصد

حاضری کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔جن اضلاع میں 50 فیصد حاضری کا قانون لاگو رہے گا ان میں لاہور، گجرات، ملتان، رحیم یار خان، سیالکوٹ، راولپنڈی اور فیصل باد شامل ہیں ۔ان اضلاع میں میں طلبہ ایک دن سکول آئیں گے اور ایک دن چھٹی کریں گے، اس پالیسی پر 31 مارچ تک عملدرآمد جاری رہے گا۔جس کے بعد کورونا صورتحال کا جائزہ لیکر نئے سرے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ بڑی خبر آ گئی، ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے تاریخ کا علان کر دیا گیا ہے ،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 روز کھلیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم مارچ سے ہفتے میں 5 روز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ بڑے شہروں کے اسکول 28 فروری تک مرحلہ وار کلاسز لیں گے۔شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے کا اطلاق ان تمام شہروں پر ہو گا جہاں پابندیاں عائد کی گئی تھیں، اللہ کے فضل سے ہم نارمل حالات کی جانب جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close