تنخواہ دار طبقے کو ذاتی گھر بنانے کے آسان شرائط پر قرضے کی فراہمی کا منصوبہ، وزیراعظم نے اعلان کر دیا

لاہور(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کے سنگ بنیاد پر خوشی ہے، اس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، والٹن ایئرپورٹ کوڈی نوٹیفائی کیاجائیگا، پھیلتے لاہور کا حل بلند عمارتیں ہیں۔ جدید شہروں میں بلند عمارتیں بنائی جاتی ہیں، تنخواہ دار طبقہ ذاتی

گھر کا صرف خواب ہی دیکھ سکتا تھا، ان کو آسان شرائط پر قرض دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ آمدنی بڑھانے میں کردار ادا کرے گا، آج قطر سے ایل این جی کا نیا معاہدہ ہوا ہے ، اس سے 300 ملین ڈالر کی بچت ہو گی، وراثت میں ملے مسائل کے سبب مہنگائی میں اضافہ ہوا، قرضوں کے باعث معاشی صورتحال خراب تھی۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں سینیٹر بزنس ڈسٹرکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کے سنگ بنیاد پر خوصی ہے، اس حوالے سے ایم او یو پر دستخط بھی ہوئے ہیں جبکہ لاہور شہر کو ایسے پراجیکٹس کی ضرورت بھی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب کوئی ملک مشکلات میں ہو تو اسے آئوٹ آف دی باک ، جا کر سوچنا ہو تا ہے یہ نہیں کہ وہی پرانے گھسے پٹے طریقہ کار سے چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ دس واں سال اندھیروں کادور تھا جس سے اندھیروں کی دہائی کہا جائے، اس میں ملک پر تاریخی قرضے چڑھے، تاریخی خسارہ ہوا، امپورٹ، ایکسپورٹ میں خسارہ ہوا جبکہ یہ سارے مسائل ہماری حکومت کو وراثت میں ملے اور اس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ سے ملک میں اور خصوصاً پنجاب میں کاروباری سر گرمیوں میں اضافہ ہو گا، منصوبے کے پہلے

فیز میں 1300ارب روپے کی کاروباری سر مایہ کاری ہو گی، جس میں ماحولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور پروجیکٹس شامل ہیں، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ میں پھیلتے لاہور اور سرسبز زمینوں کے خاتمے کا حل بھی نکالا جا رہا ہے، اس پروگرام کے تحت لاہور شہر میں اب بلند عمارتیں تعمیر کی جائیں گی جس سے لاہور کے بڑھتے ہوئے شہر کو روکنے میں مدد ملے گی جبکہ جدید شہروں میں بلند عمارتیں بنائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو چھ ہزار ارب روپے تک لے کر جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا ماحول دوست خود کو سمجھتا ہوں اور ماضی میں ملکی سطح پر درخت لگانے کی کوئی سوچ نہیں تھی، تحریک انصاف حکومت میں درخت لگانا سب سے اہم منصوبہ ہے اور لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے میں مائل ہونے والے درختوں کو بھی دوسری جگہ منتقل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کیلئے بہت بڑا سرمایہ ہیں اور لاہور میں اس منصوبے سے ملک کی ترسیلات میں اضافہ ہو گا جبکہ اس کے ساتھ پہلی دفعہ پاکستان میں عام آدمی کا اپنے گھر کا خواب پورا ہو گا، عام آدمی کو گھر بنانے کیلئے قرض دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اب ماڈرن سٹی کی طرف جا رہا ہے اور انتہائی جدید پلاننگ اور طریقے سے منصوبے لگائے جا رہے ہیں، ماضی میں بڑے شہروں کو ماڈرن سٹی بنانے کی پلاننگ نہیں کی گئی۔۔۔

close