اسلام آباد (این این آئی)اسلام آبادتھانہ کراچی کمپنی پولیس کی بھرپور کاروائی کے نتیجے میں بابو گینگ کو پکڑ لیا ،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا معاملے پرایس ایچ او بلال خان نے ہمراہ ٹیم کے ساتھ ملکر گینگ کے تین ملزمان گرفتار کرلیا،گزشتہ دن آرش مسیح نامی لڑکے کو جی سیون سے اغواء کیا اور
جی ایٹ لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا، گینگ لڑکوں نے مذکورہ نوجوان کو تشددکا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بنا کر بعدازاں ویڈیو وائرل کردی، جس پر مقامی تھانہ کراچی کمپنی پولیس حرکت میں آگئی اور گینگ بنانے والے لڑکوں کے گھروں پر رات گئے چھاپے مارے،جس کے نتیجے پر تین ملزمان گرفتار کرلیے،جس میں سمیل مسیح،سٹیفن مسیح،شمون مسیح کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔۔۔۔قومی اسمبلی ، اپوزیشن اور حکومت کے ارکان ایک ہوگئےاسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے اجلاس میں شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والی چار خواتین کے واقعے پر اپوزیشن اور حکومت کے ارکان ایک ہوگئے، اسپیکر نے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا، فواد چوہدری کی جانب سے جے یو آئی ف کے رکن کی جانب سے 13 سالہ لڑکی سے شادی کا معاملہ اٹھانے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا جبکہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان جملوں کا تبادلہ، سندھ میں ڈاکو راج ختم کرو کے بینر لہرایا گیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا۔پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن پیر امیر علی شاہ سے اسپیکر نے حلف لیا۔وقفہ سوالات کا آغاز ہوا تو ارکان نے نکتہ اعتراض کا اصرار کیا۔ زاہد کرام درانی نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں چار خواتین کو شہید کردیا گیا لیکن اتنے بڑے واقعے کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔راجا پرویز اشرف،محسن داوڑ،مرتضی جاوید عباسی میر منور تالپور،ڈاکٹر شہناز بلوچ اور علی محمد خان کی جانب
سے خواتین کا معاملہ اٹھانے پر اسپیکر نے حقائق اور سفارشات کیلئے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔۔ حکومتی رکن سیف الرحمن نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو چار بائی چار کے کمرے میں رکھا گیا ہے اور اس کے کمرے میں سانپ چھوڑ دیا گیاسیف الرحمن کی تقریر کے دوران رکن عاصمہ حدید نے سندھ میں ڈاکو راج ختم کرو کا بینر لہرادیا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سندھ کے اپوزیشن لیڈر کی بات کی جاتی ہے اس ایوان کے اپوزیشن لیڈر کہاں ہیں، خورشید شاہ کہاں ہیں۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ اس ایوان میں خواتین کے قتل کے معاملے پر پورا ایوان ایک پیج پر ہے لیکن بھارتی میڈیا میں بری خبر یہ چل رہی ہے کہ اس ایوان کے جے یو آئی ف کے رکن نے 13 سالہ لڑکی سے شادی کی ہے جن کی اپنی عمر 65 سال ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔فواد چوہدری کی تقریر پر جے یو آئی ف سمیت اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کردیا،اور اس دوران آغا رفیع اللہ نے کورم کی نشاندھی کردی،گنتی پر کورم پورا نہ ہونے کے باعث اسپیکر نے اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں