پی ٹی آئی کے بڑے لیڈر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے دیا، عدالت سے رجوع کرنے کا علان

اسلام آباد (این این آئی)حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرقانونی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ادارے آزاد ہیں اس لیے موجودہ حکومت کے خلاف فیصلہ آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔واضح رہے کہ

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے75سیالکوٹ /ڈسکہ میں 19 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 18 مارچ کو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا ہے۔۔۔۔سوشل میڈیا رولز میں ترمیم، ہائی کورٹ نےحکومت کو 2 اپریل تک کی مہلت دے دیاسلام آباد(این این آئی)حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سوشل میڈیا رولز میں ترمیم کیلئے 1 ماہ کا مزید وقت مانگ لیا جس پر عدالتِ عالیہ نے وفاقی حکومت کو 2 اپریل تک کی مہلت دے دی۔ جمعہ کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اسلام آباد اطہر من اللّٰہ نے نئے سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالتِ عالیہ نے حکم دیا کہ اٹارنی جنرل پاکستان 2 اپریل کو عدالت میں رپورٹ پیش کریں، رپورٹ دیکھ کر ہی سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ دیں گے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ہم پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں، کچھ لوگوں کی رائے لی گئی ہے، دیگر فریقین کو بھی سنیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ سوشل میڈیا رولز سے متعلق تمام درخواستیں 2 اپریل کو مقرر کی جائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close