اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سوشل میڈیا رولز میں ترمیم کیلئے 1 ماہ کا مزید وقت مانگ لیا جس پر عدالتِ عالیہ نے وفاقی حکومت کو 2 اپریل تک کی مہلت دے دی۔ جمعہ کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اسلام آباد اطہر من اللّٰہ نے نئے سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالتِ عالیہ نے حکم دیا کہ اٹارنی جنرل پاکستان 2 اپریل کو عدالت میں رپورٹ پیش کریں، رپورٹ دیکھ کر ہی سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ دیں گے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ہم پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں، کچھ لوگوں کی رائے لی گئی ہے، دیگر فریقین کو بھی سنیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ سوشل میڈیا رولز سے متعلق تمام درخواستیں 2 اپریل کو مقرر کی جائیں۔۔۔۔۔جے یو آئی کے 65 سال کے رکن کی 13 سالہ بچی سے شادی، قومی اسمبلی میں ہنگامہ ہو گیااسلام آباد(این این آئی) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر فواد چوہدر ی کے خطاب کے دور ان جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیاگیا ۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چار خواتین کی شہادت کے معاملے پر ایوان جو احتجاج کیا وہ قابل ستائش ہے،مجھے خوشی ہے کہ پوری اسمبلی نے اس کی مذمت کی ہے،ایک بری خبر بھارتی میڈیا میں آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جے یو آئی کے ایک 65 سال کے رکن نے 13 سالہ بچی سے شادی کی ہے،اسپیکر صاحب جے یو آئی کے لیڈر سے پتہ کیا جائے،یہ چائلڈ میرج کا معاملہ ہے،اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،فواد چوہدری کے الزام پر جے یو آئی اور پیپلز پارٹی ارکان نے احتجاج کیا ،آغا رفیع اللہ نے کورم
کی نشاندھی کردی،ارکان کی گنتی کے بعد کورم ٹوٹ گیاجس کے بعد اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں