پشاور (آن لائن) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے گاڑیا ں چوریاں کرنے کے بعد پشاور منتقل کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا. گرفتار ملزم کا تعلق چارپریزہ چارسدہ سے ہے جوکہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے گاڑیاں چوری کرنے کے بعد پشاور منتقل کرکے
اونے پونے داموں فروخت کرتا تھا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد ورادتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے 3 عدد مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافت کی توقع کی جا رہی ہے.تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل سجاد حسین کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ پنجاب سے گاڑیا ں چوری کرنے والا ملزم تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں موجود ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ورسک فدا حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ عباد وزیر پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ عباد وزیر نے گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران مچنی گیٹ کی حدود فضل آباد شاہ قلعہ میں مرکزی ملزم ا رشد ولد نور زمان سکنہ چارپریزہ چارسدہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کا تعلق چارپریزہ چارسدہ سے ہے جوکہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے گاڑیاں چوری کرنے کے بعد پشاور منتقل کرکے اونے پونے داموں فروخت کرتا تھا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد ورادتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے 3 عدد مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافت کی توقع کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں