اچھی خبریں آنے لگیں، اسلام آباد، تجارتی و تفریحی سرگرمیوں پر عائد اوقات کار کی پابندی ختم

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تجارتی و تفریحی سرگرمیوں پر عائد اوقات کار کی پابندی ختم کردی گئی ہے، اسلام آباد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے اوقات کار کی پابندی عائد کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد می

ں تجارتی و تفریحی سرگرمیوں پر عائد اوقات کار کی پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 15 مارچ سے ان ڈورشادی کی تقاریب منعقد کرنے کی اجازت ہو گی۔جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 15 مارچ سے تمام مزارات اور سینما گھروں کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اسلام آباد کے حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفاترمیں 50 فیصدعملہ رکھنے کی پابندی بھی ختم ہو گئی ہے۔۔۔۔شریف فیملی نے سولر سسٹم سے سستی بجلی بنانے کیلئے درخواست دیدی ,نیپرا نےکتنی بجلی کی پیداوار کرنے کا لائسنس جاری کر دیا؟لاہور( این این آئی)شریف فیملی نے بھی سولر سسٹم سے سستی بجلی بنانے کے لئے درخواست دیدی جس پر نیپرا نے پانچ سو کلو واٹ بجلی کی پیداوار کرنے کا لائسنس جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لیسکو کی جانب سے سولر سسٹم پر جدید ٹیکنالوجی سے مزین میٹرز کی تنصیب کی جائیگی، میٹرز کی تنصیب پر شریف فیملی اضافی بجلی لیسکو کو فروخت کر سکے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close