وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے مزید مہنگائی نہ بڑھانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء کی قیمتوں میں فرق ختم کرنے کیلئے صوبوں میں رابط قائم کریں، اشیائے خوردونوش ذخیرہ کرنے کیلئے گوداموں کی تعداد بڑھائی جائے،غیرقانونی ذخیرہ اندزوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ تفصیلات کے

مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اشیائے خوردونوش ، گندم کی ترسیل اور مہنگائی سے متعلق اجلاس ہوا۔وزیراعظم کو گندم کی مالی سال 22۔2021 کی پیداوار، کھپت اور ضروریات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل کی ضروریات اور ہنگامی صورتحال کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف قانونی اقدامات کیے جائیں، اشیاء کی کھیت سے مارکیٹ تک منتقلی کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، اشیائے خوردونوش ذخیرہ کرنے کیلئے گوداموں کی تعداد بڑھائی جائے۔کوشش کی جائے غریب آدمی پر مہنگائی کا مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔ مزید برآں وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن ڈویلپمنٹ سے متعلق بھی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور مختلف منصوبوں کی منظوریوں کے عمل میں پیشرفت پرغور کیا گیا۔ وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ منصوبے کے تحت رواں سال 16 ہزار گھر تعمیر ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ سے معاشی عمل تیزہوگا۔ چیف سیکریٹریز منظوریوں کے عمل پر مسلسل نظر رکھیں۔ تعمیراتی سرگرمیوں سے روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے۔ معاشی بحالی کیلئے تعمیراتی شعبے کا فروغ اہمیت کا حامل ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز و تعمیراتی منصوبوں کی تفصیلات کی آن لائن فراہمی کو یقینی بنائیں۔عوام اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کسی بھی دھوکے یا فراڈ سے بچایا جا سکے۔

close