آفر ابھی بھی برقرار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا پی ڈی ایم کیلئے پیغام

راولپنڈی (پی این آئی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے اپوزیشن کیلئے کی گئی چائے کی پیشکش برقرار ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران میزبان نے جنرل بابر افتخار سے سوال پوچھا کہ کیا اپوزیشن کیلئے چائے کی آفر اب

بھی برقرار ہے؟اس سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ انہوں نے یہ بات ہلکے پھلکے انداز میں کہی تھی لیکن لوگوں نے اس میں سے ’بین السطور‘ کے نام پر بہت کچھ نکال لیا، ان کی چائے کی آفر اب بھی برقرار ہے۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر سے ایک صحافی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے راولپنڈی میں لانگ مارچ اور دھرنے کے حوالے سے سوال پوچھا تھا جس پر انہوں نے کہا تھا کہ اگر اپوزیشن راولپنڈی آئی تو انہیں چائے پانی پلایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close