اب تمام گاڑیوں میں ایئربیگز نصب کرنا لازمی ہوگا، لاہور ہائی کورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کو حکم دیا ہے کہ تمام گاڑیوں میں ایئربیگز کی سہولت یقینی بنائے، آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے شرط پوری کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں میں ایئربیگز

کی شرط رکھی ہے جس پر عمل درآمد کے لیے مقامی آٹوموٹو مینوفیکچررز نے رضامندی تو ظاہر کی ہے لیکن مزید کچھ وقت مانگ لیا ہے۔ گاڑیوں میں اب ایئربیگز انسٹال کرنا لازمی ہوگا۔ چیئرمین پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پاما) علی اصغر جمالی نے کہا کہ عدالت نے حکومت کو پابند کیا ہے کہ وہ ایئربیگز کے حوالے سے کوئی قانون بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت ایسا کوئی قانون موجود نہیں، یہاں تیار ہونے والی تقریبا گاڑیوں میں ایئربیگز ہوتے ہیں لیکن 15 لاکھ سے کم قیمت کی گاڑیوں میں یہ سہولت نہیں ہوتی۔ چیئرمین پاما نے کہا کہ تمام گاڑیوں میں ایئربیگز لگانے سے قیمت بڑھ سکتی ہے، اور یہ آج کل میں نہیں ہوسکتا بلکہ اس کے لیے وقت درکار ہوگا، ایئربیگز پاکستان میں تیار نہیں ہوتے بلکہ یہ ہم درآمد کرتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں