کورونا صورتحال میں بہتری ، این سی او سی کابڑے فیصلوں کا اعلان، دفتروں میں سٹاف کی حاضری اور شادی گھروں کو ان ڈور تقریبات کی مشروط اجازت

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے بعد این سی او سی نے بڑے فیصلوں کا اعلان کردیا۔این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق دفاترکے 50فیصد لوگوں کے گھروں سے کام کرنے کی پابندی ختم کردی گئی ۔ 15مارچ سے کوروناایس او پیز کے ساتھ شادی کی ان ڈور تقریبات کی اجازت

ہوگی۔اعلامیے کے مطابق 15 مارچ سے ہی مزارات اور سینما بھی کھولے جاسکیں گے۔این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق تجارتی سرگرمیوں اورتفریحی پارکوں کیلئے وقت کی حد ختم کردی گئی ، 15مارچ سیریسٹورنٹ ہالزمیں کھانے کی اجازت 10مارچ کے جائزہ اجلاس سے مشروط کردی گئی۔پی ایس ایل کے پول میچز میں 20 کی جگہ 50 فیصد تماشائی اسٹیڈیم جاسکیں گے جبکہ پول میچز میں پورا اسٹیڈیم بھرا جاسکے گا۔این سی او سی کے اجلاس میں رائے دی گئی کہ الیکشن کمیشن لوکل باڈیز اورکینٹ بورڈ الیکشن مئی کے آخر تک کروائے۔اعلامیے کے مطابق ماسک، سماجی فاصلے کی پابندی اور اسمارٹ لاک ڈاون پر عمل درآمد جاری رہے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں