پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے حکومت کو پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دیدی، وجہ کیا بنی؟

لاہور(پی این آئی) پیٹرولیم مصنوعات پر دو سال سے کمیشن نہ بڑھانے پر پٹرولیم ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کا پلان بنا لیا۔پیٹرولیم ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر عرفان الہی کا کہنا ہے کہ حکومت دو سال سے کمیشن بڑھانے کا لالی پاپ دے رہی ہے۔پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے حکومت کی مسلسل وعدہ خلافی پر پٹرول پمپ بند

کرنے کی دھمکی دے دی۔شہر کے بیشتر پیٹرول پمپس پر احتجاج کے بینرز آویزاں کردئیے گئے ۔صدر پنجاب پٹرولیم ایسوسی ایشن کے مطابق پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث کاروبار کرنا ممکن نہیں تاہم کمیشن نہ بڑھایا گیا تو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول جب 65روپے لیٹر تھا تب بھی دو روپے اسی پیسے فی لیٹر کمیشن ملتی تھی اب پٹرول ایک سو بارہ روپے لیٹر ہوگیا مگر ابھی تک بھی کمیشن پرانی ہے۔صدر پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے کمیشن نہ بڑھانے کی صورت میں پٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں