فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں فیس بک پر لڑکی بن کر دوستی کرکے 70سال کے شخص کو بلیک میل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم کے مطابق ملزمان نے فیس بک پر لڑکی کے نام کا اکائونٹ بنا کر فیصل آباد کے 70سالہ شہری سے دوستی کی اور جھانسے میں لا کر نازیبا ویڈیوز
اور تصاویر منگوائیں۔حکام کے مطابق ملزمان نے ان نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کی بنیاد پر بلیک میل کرکے 70 سالہ شخص سے مختلف اوقات میں مجموعی طورپر 60 ہزار روپے آن لائن منگوا لیے۔ایف آئی سائبر کرائم نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار لیا۔ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق اٹک سے ہے جن سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔۔۔۔۔ ووٹ بیچنا حرام قرار، علما کرام نے سینیٹ الیکشن سے قبل ووٹوں کی خریدو فروخت سے متعلق فتویٰ جاری کر دیا لاہور (پی این آئی) علماء کرام نے سینیٹ انتخابات سے قبل ووٹ کی خریدو فروخت کے حوالے سے فتویٰ جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی علماء کونسل نے ایک فتوے کے ذریعے ووٹ کی خرید و فروخت کو حرام قرار دے دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ووٹ کی فروخت کو حرام قرار دینے کا فتویٰ مرکزی علماء کونسل کی مجلس شوریٰ اجلاس کے بعد جاری کیا گیا، جس میں علماء کا کہنا ہے کہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے، اس لئے اسے خریدنا یا بیچنا حرام ہے۔دوسری جانب مرکزی علماء کونسل نے کرونا ویکسین کو حلال اور جائز قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ویکسین لگوانے کے حوالے سے محکمہ صحت سے تعاون کریں ۔ خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی اراکین کو ووٹ بیچنے کے الزامات
پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔سینیٹ انتخابات کیلئے سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ میں مصروف ہیں، حکومت نے اوپن بیلٹ کیلئے صدارتی ریفرنس جاری کیا ہے، جسے سپریم کورٹ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 226 کی تشریح سے مشروط کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کا انعقاد 3 مارچ کو ہوگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے باقاعدہ شیڈول جاری کیا جا چکا۔ سینیٹ الیکشن میں 3 بڑی سیاسی جماعتوں، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ صوبوں میں تینوں جماعتوں کی پوزیشن دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ تحریک انصاف 3 مارچ کے الیکشن کے نتیجے میں ایوان کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی، جبکہ پیپلز پارٹی دوسری اور ن لیگ تیسری بڑی جماعت ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں