حکمران اتحادی جماعتوں کا سینیٹ الیکشن پر اتفاق رائے، مشترکہ پینل بنانے کا کام شروع کر دیا گیا

کوئٹہ(این این آئی) حکمران اتحادی جماعتوں کی سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پیش رفت سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پینل بنانے کا کام شروع کردیا گیا ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ تیز جبکہ آج مشترکہ مشاورتی بیٹھک بھی ہوگی، حکومتی ذرائع کے مطابق حکمران جماعتوں بلوچستان عوامی پارٹی ،اے این پی، بی این

پی(عوامی) ،جمہوری وطن پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مابین بدھ کو سینیٹ انتخابات کے حوالے سے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا، ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کے سنیئر رہنمائوں نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے حوالے سے امیدواروں اور ارکان اسمبلی کے پینل بنانے کا کام شروع کردیا ہے دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھی بدھ کو ملاقاتوں میں مصروف دن گزارا ان سے بی این پی (عوامی ) کے مرکزی جنرل سیکرٹری صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ،سینیٹر سرفراز بگٹی، ڈاکٹر نواز خان ناصر،پرنس عمر احمد عمر زئی نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جنکا موضوع سینیٹ انتخابات رہا جبکہ بدھ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے آرگنائزر اور سینیٹ کے حوالے سے سیاسی رابطہ کمیٹی کے سربراہ میر جان محمد جمالی سے بھی جمہوری وطن پارٹی کے سیاسی رابطوں کی کمیٹی نے بی اے پی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اس موقع پر سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا میر جان محمدجمالی نے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کئے اور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ۔کوئٹہ میں آج جمعرات کو حکمران اتحادی جماعتوں کی اہم بیٹھک بھی متوقع ہے جس میں کئی اہم فیصلے ہونگے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند

روز سینیٹ انتخابات کی رابطہ مہم میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے جبکہ حکمران اتحاد کے بعض امیدوار وں کے آج دستبردار ہونے کی بجائے 2مارچ کو ریٹائر ہونے قوی امکانات ہیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close