کرونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی، ملک کا وہ واحد ضلع جہاں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، دوہفتوں کیلئے سخت لاک ڈائون نافذ

میرپور (پی این آئی) کرونا وائرس کا پھیلاو، ملک کا واحد ضلع جہاں مکمل لاک ڈاون لگا دیا گیا، آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں مہلک وبا کے پھر سے خطرناک پھیلاو کی وجہ سے 2 ہفتے کا لاک ڈاون نافذ، تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے۔ یرپور آزاد کشمیر میں کرونا پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ ہواہے جس کے

باعث حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کمشنر میرپور ڈویژن کی زیر صدارت کرونا صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں میرپور آزاد کشمیر میں کرونا پھیلاؤ کے اسباب پر غور کیا گیا، اس موقع پر حکام نے بریفنگ دی کہ رواں ماہ کے دوران میرپور میں عالمی وبا کرونا کے باعث 22 افراد کی موت واقع ہوئی۔ بریفنگ میں صحت کے حکام نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں کروناکی صورتحال انتہائی خراب ہے، اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں مریضوں کی گنجائش ختم ہوچکی ہے، اسی اسپتال کے پانچ ڈاکٹرز اور10 آپریشن تھیٹر ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔صحت حکام کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے بعد حکام نے ضلع میرپو رمیں دو ہفتے کا مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں بتایا گیا کہ کرونا کے باعث ضلعی انتظامیہ نے 30 سے زائد اسکول اورکالجز بند کردیئے ہیں۔این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آزاد کشمیر میں کرونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 9955 ہے،ان میں سے ایکٹو کیسز کی تعداد 607 ہے، کرونا کے باعث آزاد کشمیر میں 293 افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ 9055 مریض اس وبا کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔دوسری جانب کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے بعد این سی او سی نے بڑے فیصلوں کا اعلان کردیا۔این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق دفاترکے 50فیصد لوگوں کے گھروں سے کام کرنے کی پابندی ختم کردی گئی ۔ 15مارچ سے کوروناایس او پیز کے ساتھ شادی کی ان ڈور تقریبات کی اجازت ہوگی۔اعلامیے کے مطابق 15 مارچ سے ہی مزارات اور سینما بھی کھولے جاسکیں گے۔این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق تجارتی سرگرمیوں اورتفریحی پارکوں کیلئے وقت کی حد ختم کردی گئی ، 15مارچ سیریسٹورنٹ ہالزمیں کھانے کی اجازت

10مارچ کے جائزہ اجلاس سے مشروط کردی گئی۔پی ایس ایل کے پول میچز میں 20 کی جگہ 50 فیصد تماشائی اسٹیڈیم جاسکیں گے جبکہ پول میچز میں پورا اسٹیڈیم بھرا جاسکے گا۔این سی او سی کے اجلاس میں رائے دی گئی کہ الیکشن کمیشن لوکل باڈیز اورکینٹ بورڈ الیکشن مئی کے آخر تک کروائے۔اعلامیے کے مطابق ماسک، سماجی فاصلے کی پابندی اور اسمارٹ لاک ڈاون پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close