متعدد اراکین ناراض اور متنفر ہو گئے، سینیٹ الیکشن میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان کو خبر دیدی گئی

لاہور(پی این آئی) سینیٹ الیکشن زوروں پر ہیں اور عمران خان صاحب سری لنکا دورے پر چلے گئے۔بظاہر تو ایسے ہی تاثر مل رہا ہے کہ کہ وزیراعظم عمران خان صاحب کو سینیٹ الیکشن کی ہار جیت سے کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ پی ٹی آئی میں جس قدر دراڑیں سامنے آ چکی ہیں اور پشاور میں عمران خان کے دورے

پر جس طرح سے پی ٹی آئی وزرااور ارکان غیر حاضر تھے اور جس طرح سی جماعت کے لوگ ووٹنگ میں عدم دلچسپی یا پھر پیسے کو اہمیت دے رہے ہیں اس سے تو یہی لگتا ہے کہ حکمران جماعت کو بڑا اپ سیٹ ملنے والا ہے۔سینئر صحافی سعید قاضی نے نجی ٹی وی چینل کے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے یہ دعویٰ کیا جا رہاہے کہ ان کے پاس کافی ارکان حکومتی پارٹی کے بھی ہیں اور وہ پیسا بھی بے دریغ استعمال کر رہے ہیں لہٰذا اس حو الے سے خفیہ رپورٹ عمران خان تک پہنچا دی گئی ہے کہ سینیٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے اس لیے بہتر ہے کہ آپ معاملات کو خود دیکھیں۔عمران خان نے ا س بات کا عندیہ دیا ہے کہ دورے سے واپسی پر وہ لاہور میں ڈیرہ جمائیں گے اور پنجاب میں پی ٹی آئی ارکان میں جس قسم کی بے چینی ہے ا س کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسے کا استعمال تو ہو ہی رہا ہے لیکن ساتھ میں گروپنگ کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے کہ لوگ اپنے اپنے گروپ میں ڈسکس کر کے اپنے امیدوار کو ووٹ دینے کو ترجیح دے رہے ہیں۔لوگوں کو اس چیز سے غرض نہیں کہ پارٹی نے کسے کھڑا کیا ہے وہ اس بات کو ترجیح دے رہے یں کہ ان کے گروہ نے کس امیدوار کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے،تاہم دیکھنا یہ ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم حکومت کو سرپرائز دینے میں کامیاب ہو پاتی ہے یا نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close