ووٹ بیچنا حرام قرار، علما کرام نے سینیٹ الیکشن سے قبل ووٹوں کی خریدو فروخت سے متعلق فتویٰ جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی) علماء کرام نے سینیٹ انتخابات سے قبل ووٹ کی خریدو فروخت کے حوالے سے فتویٰ جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی علماء کونسل نے ایک فتوے کے ذریعے ووٹ کی خرید و فروخت کو حرام قرار دے دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ووٹ کی فروخت کو حرام قرار دینے کا فتویٰ مرکزی علماء

کونسل کی مجلس شوریٰ اجلاس کے بعد جاری کیا گیا، جس میں علماء کا کہنا ہے کہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے، اس لئے اسے خریدنا یا بیچنا حرام ہے۔دوسری جانب مرکزی علماء کونسل نے کرونا ویکسین کو حلال اور جائز قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ویکسین لگوانے کے حوالے سے محکمہ صحت سے تعاون کریں ۔ خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی اراکین کو ووٹ بیچنے کے الزامات پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔سینیٹ انتخابات کیلئے سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ میں مصروف ہیں، حکومت نے اوپن بیلٹ کیلئے صدارتی ریفرنس جاری کیا ہے، جسے سپریم کورٹ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 226 کی تشریح سے مشروط کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کا انعقاد 3 مارچ کو ہوگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے باقاعدہ شیڈول جاری کیا جا چکا۔ سینیٹ الیکشن میں 3 بڑی سیاسی جماعتوں، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ صوبوں میں تینوں جماعتوں کی پوزیشن دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ تحریک انصاف 3 مارچ کے الیکشن کے نتیجے میں ایوان کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی، جبکہ پیپلز پارٹی دوسری اور ن لیگ تیسری بڑی جماعت ہوگی۔ سینیٹ الیکشن، 2 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب لاہور(پی این آئی)سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب میں خواتین کی نشستوں پر دو امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی 2 نشستوں پر مسلم لیگ ن کی سعدیہ عباسی اور پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقا بلامقابلہ کامیاب ہو گئی ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع

کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ ن کی امیدوار سائرہ افضل تارڑ نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں جس کے بعد خواتین کی 2 نشستوں کے لیے کوئی تیسرا امیدوار نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی دونوں نشستوں پر بھی امیدوار عملی طور پر بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ اور پی ٹی آئی کے سیدعلی ظفر بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے مسلم لیگ ن کے سعود مجید نےکاغذات نامزدگی واپس لے لی ہیں جس کے بعد اس نشست کے لیے بھی کوئی تیسرا امیدوار نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں