سندھ میں گورنر راج سے متعلق خبروں پر گورنر سندھ کا ردِ عمل آگیا، وزیراعظم نے کیا ہدایات جاری کیں؟ بتا دیا

کراچی (پی این آئی) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنرراج سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں، وزیراعظم نے بھی گورنرراج سے متعلق کوئی ہدایت نہیں کی، آئی جی سندھ سے پی ٹی آئی کے تمام ارکان ناراض ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو خط ارسال کردیا ہے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں گورنرراج لگانے سے متعلق کوئی بات نہیں کی، سندھ میں گورنرراج سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں۔آئی جی سندھ سے تحریک انصاف کے تمام ارکان اسمبلی ناراض ہیں۔ آئی جی سندھ کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ کو بھی خط لکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی تمام ٹکٹ پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کے بعد دی گئیں۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔سیف اللہ ابڑو کو ٹکٹ میرٹ پردیا گیا ہے۔ سینیٹ کی تمام ٹکٹ پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کے بعد دی گئیں۔اس سے قبل دو روز قبل بھی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس میں آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ سے متعلق وفاقی حکومت کو کوئی انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے، گورنرراج لگانے کی کوئی تجویز نہیں ہے، وفاق اور گورنر سندھ ایسا بالکل نہیں سوچ رہے، ہماری کوشش ہے کہ سندھ میں مظالم کا خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے انتہائی قدم آئی جی کی تبدیلی ہوسکتی ہے، چیف سیکرٹری اور آئی جی دونوں وفاق کے نمائندے ہیں، وہ یہ نہ سمجھیں کہ ان کا وفاق سے رابطہ ختم ہوگیا ہے، ان کو پارٹی نہیں بننا چاہیے بلکہ وفاق کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہیے، میں نے وزیراعظم کو آئی جی سندھ کیخلاف خط لکھ دیا ہے،مشتاق مہر کو جب تعینات کیا گیا تو اس وقت بھی یہی تھا کہ سیاسی کام کریں گے، لیکن وہی ہوا جس کا خطرہ تھا، انہوں نے کہا کہ گورنر راج کا

کوئی سلسلہ نہیں ہے، نہ ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے، آئی جی سندھ فرائض کی انجام دہی میں بالکل ناکام نظر آئے ہیں۔پنجاب میں بالکل کوئی پولیس گردی نہیں ہورہی ہے، جبکہ سندھ میں ایسے پولیس گردی کے واقعات ہیں جو رپورٹ بھی نہیں ہوتے۔ حلیم شیخ پورے سندھ کی بات کرتا ہے، لیکن جب ان کو اٹھا کر جیل میں ڈال دیا جائے تو پھر بات تو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close