سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کوشکست یقینی دکھائی دینے لگی، پی ڈی ایم کی صفوں میں کون کن بغاوت کرے گا؟ خدشہ ظاہر کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی کے مطابق سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو شکست ہوگی، یوسف رضا گیلانی کو اس بات کا اندازہ ہو چکا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بڑا انکشاف

کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی ایک مہرے کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں، ان کا نہ جیتنا کوئی عجوبہ نہیں ہوگا۔پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی اکثریتی جماعتیں ہیں لیکن پھر بھی مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد کے سربراہ ہیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی والے مولانا کے پیچھے منہ بنا کر کھڑے ہوتے ہیں۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو فتح دلوانے کیلئے بوریوں کے منہ کھول دیے گئے ہیں، لیکن حتمی فیصلہ تو 3 مارچ کو ہی ہوگا۔جبکہ پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم کو خدشہ ہے کہ انہیں سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کے کچھ لوگ ووٹ نہیں دیں گے، یوسف رضا گیلانی نے اپنے کزن سے اس بات کا اظہار کیا ہے۔یہاں واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کا انعقاد 3 مارچ کو ہوگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے باقاعدہ شیڈول جاری کیا جا چکا۔ سینیٹ الیکشن میں 3 بڑی سیاسی جماعتوں، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ صوبوں میں تینوں جماعتوں کی پوزیشن دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ تحریک انصاف 3 مارچ کے الیکشن کے نتیجے میں ایوان کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی، جبکہ پیپلز پارٹی دوسری اور ن لیگ تیسری بڑی جماعت ہوگی۔سینیٹ الیکشن کے دوران سب سے اہم مقابلہ تحریک انصاف کے حفیظ شیخ اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے درمیان ہوگا۔ اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کو شکست دے کر اپ سیٹ کریں گے، کئی حکومتی اراکین اسمبلی بھی اپوزیشن کے امیدوار کی حمایت کریں گے۔ جبکہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے دعوے بے بنیاد ہیں، سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی ہی فتح ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں