کراچی (پی این آئی )قومی ایئرلائن( پی آئی اے)نے جنوبی پنجاب اور چترال کیلئے پروازوں کا آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے رحیم یارخان اور کراچی ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔رحیم یارخان کے لیے یکطرفہ کرایہ8800روپے مقرر کیا گیا ہے۔
کوروناکےباعث چترال کیلئےمعطل کی گئیں پروازیں بھی بحال کر دی گئیں ہیں۔ پی آئی اے سے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کو واجبات کب ملیں گے؟ خبر آ گئی کراچی (این این آئی) پی آئی اے سے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کے واجبات کے سلسلے میں حوصلہ افزا خبر آ گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن سے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کو بدھ سے واجبات کی ادائیگی کا امکان ہے۔واجبات کی ادائیگی کے لیے نیشنل بینک شہید ملت برانچ میں با قاعدہ اکانٹ قائم کر دیا گیا، اس اکانٹ کا ٹائٹل حکومت پاکستان کیش سپورٹ ٹو پی آئی اے سی ایل برائے وی ایس ایس اسکیم ہے۔یاد رہے کہ اکائونٹ کے قیام کے لیے ایوی ایشن ڈویژن نے نیشنل بینک کو مراسلہ ارسال کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اکانٹ کے چیکس پر دستخطوں کا اختیار پانچ افسران پر مشتمل 2 گروپس کو ہوگا۔مراسلے کے مطابق مجاز افسران کے ایک گروپ میں 2 جب کہ دوسرے گروپ میں 3 افسران کو شامل کیا گیا ہے، گروپس سے کوئی بھی ایک افسر واجبات کے لیے جاری چیک پر مشترکہ دستخط کر سکے گا۔سی ایف او، جنرل منیجر، قائم مقام جنرل منیجر، چیف ٹیکنیکل افسر اور سی او او ان گروپس میں شامل ہیں، بھیجے گئے مراسلے میں کنٹرولر جنرل اکانٹس کی نظرِ ثانی اور منظوری کے لیٹر کا حوالہ بھی موجود ہے۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے وی ایس ایس اسکیم کے لیے 9 ارب 60 کروڑ سے زائد جاری کیے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں