تحریک انصاف کےسینئر رہنما لیاقت جتوئی کے سیف اللہ ابڑوپرالزامات کی اندرونی کہانی کھل گئی اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزیراعلیٰ لیاقت جتوئی کے سیف اللہ ابڑوپرالزامات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ اندرون
سندھ کے پارٹی رہنماؤں کو نظر انداز کرنے پر لیاقت جتوئی کا صبر جواب دے گیا کیونکہ انہوں نے سندھ میں جلسے کرانے کیلئے پارٹی کا بھرپور انداز میں ساتھ دیا اور بھاری ووٹ بھی پارٹی بینک کا ذکر بھی کیا ۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ 26 فروری کو طلب کیے گئے ناراض گروپ کے اجلاس کے لیےلیاقت جتوئی نے ہم خیال رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں جس میں اللہ بخش انڑ ، راجہ جکھرانی، ممتاز علی شاہ اور اکبر بھنگوار سے رابطے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی نے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کو ایک شکایت بھرا خط بھی بھیجا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم کو پارٹی ہائی جیک کرنے سے متعلق اشارہ دیا تھا۔ذرائع کے مطابق خط میں لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ کراچی کامخصوص ٹولہ اور گورنر ہاؤس میں بیٹھے کچھ لوگ پارٹی کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ دو دن گزرنے کے باوجود اب تک عمران خان کو لکھے گئےخط کاجواب نہیں آیا جس پر 26 فروری کو طلب کیے گئے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جاسکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں