پشاور (آئی این پی ) خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری جامعات اور تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے سدباب کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا، بنت حوا کے نام سے ایپ لانچ کی جائیگی، جامعات میں جنسی ہراسگی کیسز سے نمٹنے کیلئے چوبیس گھنٹے فعال ہاٹ لائن بھی قائم کی گئی ہے جبکہ ایسی نوعیت کے کیسز
کے آسان اندراج، شکایت کنندہ کی شناخت صیغہ راز میں رکھنے اور شکایات کے فوری ازالے کیلئے بنت حوا کے نام سے جلد ایپ لانچ کی جائیگی۔ معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کے مطابق ایپ کا مقصد ایسے مسائل کی روک تھام کرنا ہے۔ تعلیمی اداروں میں ہرسانی کے بڑھتے واقعات پر طلبہ میں بھی مایوسی پھیل رہی ہے۔ یونیورسٹی کی طالبات کا کہنا ہے کہ ہراسگی کے واقعات کی روک تھام کیلیے حکومتی اقدامات احسن ہیں تاہم روک تھام کے لیے مزید سخت فیصلوں سمیت سمیت عملی اقدامات بھی اٹھانے چاہیئے۔ حکام کے مطابق ہراساں کرنے کے واقعات کے سد باب اور موبائل ایپ سے متعلق جامعات کو خصوصی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں